Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

نئی دہلی میں 12ویں برکس پارلیمانی فورم کے دوران وزیرِ اعظم کی برکس ممالک کے ارکانِ پارلیمان سے بات چیت


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں جاری 12ویں برکس پارلیمانی فورم 2026 کے دوران برکس ممالک کے ارکانِ پارلیمان سے خوشگوار بات چیت کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم اور دورے پر آئے ہوئے پارلیمانی وفود نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:

’’دہلی میں منعقد ہونے والے 12ویں برکس پارلیمانی فورم 2026 کے دوران برکس ممالک کے ارکانِ پارلیمان سے خوشگوار بات چیت ہوئی۔ ہم نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-6735