Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے نیتی آیوگ کے رکن اور سابق کابینہ سکریٹری راجیو گوبا کا مضمون شیئر کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم مودی کے 25 سالہ عوامی خدمت کے دور نے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے طریقۂ کار کو کس طرح نئی شکل دی ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیتی آیوگ کے رکن اور سابق کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

اس مضمون میں جناب راجیو گوبا نے لکھا ہے کہ عوامی عہدوں پر وزیر اعظم کے 25 سالہ دورِ خدمت نے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے طریقۂ کار کو نئی شکل دی ہے۔ مضمون میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ اب توجہ محض انفرادی منصوبوں تک محدود نہیں، بلکہ ایک مربوط اور شہریوں کی ضروریات پر مرکوز طریقۂ کار اپنانے پر ہے، جس سے رابطے کی سہولتوں، معیارِ زندگی اور معاشی پیداواری صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر لکھا:

نیتی آیوگ کے رکن اور سابق کابینہ سکریٹری جناب راجیو گوبا لکھتے ہیں کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے عوامی عہدوں پر 25 سالہ دورِ خدمت نے بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے طریقۂ کار کو نئی شکل دی ہے۔

اب توجہ انفرادی منصوبوں سے آگے بڑھ کر ایک مربوط اور شہریوں کی ضروریات پر مرکوز طریقۂ کار اپنانے پر ہے، جس سے رابطے کی سہولتوں، معیارِ زندگی اور معاشی پیداواری صلاحیت میں بہتری آتی ہے۔

https://indianexpress.com/article/opinion/columns/narendra-modi-gati-shakti-infrastructure-growthv-10936571/lite/

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ش ب۔ع ن)

U. No. 6684