Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر جناب لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو مبارک باد پیش کی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج برازیل کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر جناب لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو دلی مبارک باد پیش کی۔

جناب مودی نے  ہندوستان اور برازیل کے کثیرالجہتی اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے ان کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرتے رہیں گے، گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھائیں گے اور ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور پائیدار دنیا کی تشکیل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’پر ایک پوسٹ میں لکھا:

‘‘میرے عزیز دوست، صدر لولا، کو دوبارہ انتخاب میں شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد۔

میں  ہندوستان اور برازیل کے کثیرالجہتی اسٹریٹجک شراکت داری کے تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔

ہم مل کر مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید مضبوط بناتے رہیں گے، گلوبل ساؤتھ کی مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھائیں گے اور ایک زیادہ جامع، منصفانہ اور پائیدار دنیا کی تشکیل کے لیے کام کریں گے۔LulaOficial@ ’’

 

Heartiest congratulations to my dear friend, President Lula, on his remarkable re-election victory. I look forward to working closely with him to further deepen and expand the multifaceted India-Brazil Strategic Partnership. Together, we will continue to strengthen our cooperation across diverse sectors, advance the shared priorities of the Global South and work towards a more inclusive, equitable and sustainable world. @LulaOficial

Narendra Modi (@narendramodi) October 26, 2026-

 

*****

ش ح-ظ الف–ش ب ن

UR No. 6683