Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کے مضمون کو شیئر کیا، جس میں پارلیمانی مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانے میں 12ویں برکس پارلیمانی فورم کے رول  کو اجاگر کیا گیا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا ہے۔

اس مضمون میں جناب اوم برلا نے رکن اور شراکت دار ممالک کے درمیان پارلیمانی  ڈائیلاگ (مکالمے) اور تعاون کو مضبوط بنانے میں 12ویں برکس پارلیمانی فورم کے رول  پر روشنی ڈالی ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ یہ فورم ہندوستان کی 2026 کی برکس صدارت کے چار ستونوں کی رہنمائی میں ادارہ جاتی استحکام، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی حکمرانی، جنوب-جنوب تعاون اور پائیداری جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کرے گا۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ایکس پر پوسٹ کیا:

’’معزز لوک سبھا اسپیکر جناب اوم برلا نے رکن اور شراکت دار ممالک کے درمیان پارلیمانی مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانے میں 12ویں برکس پارلیمانی فورم کے رول  پر روشنی ڈالی ہے۔

یہ فورم ہندوستان کی 2026 کی برکس صدارت کے چار ستونوں کی رہنمائی میں ادارہ جاتی استحکام، مصنوعی ذہانت کی حکمرانی، جنوب-جنوب تعاون اور پائیداری جیسے موضوعات پر تبادلۂ خیال کرے گا۔‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ش ت۔ن م۔

U- 6685