پی ایم انڈیا
عزت مآب وزیراعظم
میرے دوست
مارک روٹ
معزز مندوبین میڈیا کے اراکین
دوست،
وزیراعظم مارک،
اور ان کے ساتھ آئے وفد کا ہندوستان میں دل کی گہرائیوں سے استقبال ہے۔ مجھے خاص طور سے اس بات کی خوشی ہے کہ وزیراعظم مارک کے ساتھ ان کے چار کابینی رفقاء ، ہیگ کے میئر اور 200 سے زائد کاروباری نمائندے بھی ہندوستان تشریف لائے ہیں۔ نیدر لینڈ سے ہندوستان آنے والے یہ سب سے بڑا کاروباری وفد ہے۔ اور یہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ ہماری ٹریٹ اور انویسٹمینٹ کے رشتوں میں کتنا ڈائنا میزم ہے۔ کتنےامکانات ہیں ۔ 2015 میں وزیراعظم روٹ پہلی بار ہندوستان آئے تھے ۔2017 میں میرا نیدر لینڈ جانا ہوا تھا اور ہماری تیسری ملاقات آج ہوئی ہے۔ ایسے بہت کم ملک ہیں جن کے ساتھ ہمارے رشتوں نے اعلیٰ سطحی دوروں میں اس قسم کی سرگرمی ہے ۔ اس مومنٹم کے لئے ہندوستان کے ساتھ رشتوں کو ذاتی طورسے ترجیح دینے کے لئے میں اپنے دوست مارک کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔
دوستو!
آج ہم دونوں نے اپنے باہمی رشتوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔ علاقائی اور عالمی حالات کے بارے میں اپنے اپنے نقطہ نظر کا تبادلہ کیا اور ہم نےدونوں ملکوں کے اہم سی ای او سے ملاقاتیں کیں۔ گذشتہ سال جب میں نیدر لینڈ کے دورے پر گیا تھا تو وہاں میں نے اپنے دوست مار ک سے اپیل کی تھی کہ وہ بین الاقوامی شمسی اتحاد(انٹر نیشنل سولر الائنس)کا رکن بننے پر مثبت طور پر غور کریں ۔ شمسی توانائی کے شعبے میں نیدر لینڈ کے پاس جو ٹیکنالوجی ہے ، جو تجربہ ہے اورجو مہارت ہے اس کا فائدہ پوری دنیا کو بھی ملنا چاہئے۔ مجھے خوشی ہے کہ آج نیدر لینڈ ،انٹرنیشنل سولر الائنس کا رکن بن گیا ہے۔ اس فیصلے کے لئے میں وزیراعظم روٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے لے کر ملٹی لیٹرل ایکسپورٹ کنٹرول ریزم تک ہندوستان اور نیدر لینڈ کے درمیان بہت اچھا قریبی تعاون اور تال میل رہا ہے۔اب انٹر نیشنل سولر الائنس، بین الاقوامی پلیٹ فارم پر ہمارے مستحکم تعاون کا ایک نیا پہلو ہوگا۔
دوستو!
ہندوستان نیدر لینڈ کی کمپنیوں کے لئے نیا نہیں ہے ۔ پرسوں سے سینکڑوں ڈچ کمپنیاں ہندوستان میں کام کر رہی ہیں۔ نیدر لینڈ ، ہندوستان میں اب تک ہوئے کل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی)کے لئے پانچواں سب سے بڑا وسیلہ ہے ۔ گذشتہ کچھ دنوں میں تو یہ تیسرے سب سے بڑے وسیلے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔ اسی طرح ہندوستانی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کے لئے بھی نیدر لینڈ بہت پُر کشش جگہ ہے۔ اور اس لئے دونوں ملکوں کے سی ای او کی ملاقاتیں کافی مفید ہیں ۔ مجھے خوشی ہے کہ نیدر لینڈ کاروباری برادری میں ہندوستان میں پیدا ہو رہے مواقع کے تئیں جوش و خروش کا جذبہ پایا جاتا ہے میں نے بھی انہیں یقین دلایا ہے کہ ہندووستان میں اقتصادی اصلاحت کے تئیں ہمارا عزم موصمم ہوتا ہے۔ زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کا شعبہ ہندوستان کے لئے خاص طور سے اہمیت کا حامل ہے۔ یہ موضوع ہماری فوڈ سیکورٹی سے جڑا ہوا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان کے کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے ہمارے عزم کے لئے بھی ان کی کافی اہمیت ہے۔ ان شعبوں میں نیدر لینڈ کو مہارت حاصل ہے ۔ گذشتہ سال ورلڈ فوڈ انڈیا میں نیدر لینڈ نے فوکس کنٹری کے طور پر حصہ لیا تھا۔ ۔ مجھے یقین ہے کہ 2019 میں اس کے اگلے ایڈیشن میں نیدر لینڈ کی شراکت اور بھی زیادہ ہوگی۔مجھے خوشی ہے کہ بارامتی میں سبزیوں کے لئے پہلا انڈو ڈچ سینٹر آف ایکسیلینس شروع ہو گیا ہے۔ اس قسم کے دوسرے مراکز پر ہم ساتھ ملک کر کام کر رہے ہیں اسی طرح شہری ترقی میں ہمارا تعاون جاری ہے ۔ بڑودا اور دلی میں ویسٹ واٹر مینجمینٹ کے پروجیکٹ میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی میں ہمارے تعاون کے 10 سال مکمل ہو رہے ہیں اور 2019 میں ہندوستان میں منعقد ہونے والی ٹیک سمٹ میں نیدر لینڈ کے ذریعے شریک کار ملک کے طور پر حصہ لینے سے اس کامیاب شراکت کو اور بھی تقویت ملے گی۔
دوستو!
میری حکومت حکومت کی خارجہ پالیسی کی ترجیح رہی ہے کہ بیرون ملک میں مقیم ہندوستانی برادری کے موضوع پر خاص توجہ رہے۔ ستمبر 2017 میں سینٹ مارٹن میں آئے سمندری طوفان ہری کین کے وقت ہندوستانی شہریوں کی وہاں سے محفوظ نکاسی کے موضوع پر تعاون کے لئے میں وزیراعظم روٹ اور نیدر لینڈ کی حکومت کا خاص طور سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
عزت مآب
میں ایک بار پھر ہندوستان میں آپ کا اور آپ کے ساتھ آئے وفد کا تہہ دل سے استقبال کرتا ہوں۔
شکریہ
بہت بہت شکریہ ۔
2762U. No.
Held extensive talks with PM Mark Rutte. We discussed India-Netherlands cooperation in a wide range of areas including trade, energy, food processing, science and technology. @MinPres pic.twitter.com/byrPtZ8dU5
— Narendra Modi (@narendramodi) May 24, 2018
Delighted that Netherlands is joining the International Solar Alliance. The strides made by Netherlands in the energy sector are commendable and their participation will strengthen the Solar Alliance. pic.twitter.com/bA9s5nGgFh
— Narendra Modi (@narendramodi) May 24, 2018
PM Rutte and I interacted with CEOs from India and Netherlands.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 24, 2018
Spoke about India's reform trajectory and invited Dutch companies to invest in India. @MinPres pic.twitter.com/B0FXwSQ9Wt
Sharing my remarks at the joint press meet with PM Rutte. @MinPres https://t.co/2HPwgn0sl5 pic.twitter.com/PfM1QGz6UU
— Narendra Modi (@narendramodi) May 24, 2018