پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جناب رائٹ آنریبل کرسٹوفر لکسن کی میزبانی میں منعقدہ خصوصی گالا ظہرانے میں شرکت کی، جس کا موضوع “ہندوستان–نیوزی لینڈ: ایک کامیاب شراکت داری” تھا۔ اس تقریب میں سیاست، تجارت، صنعت، تعلیمی شعبے، ٹیکنالوجی، کھیل اور فنون سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔
استقبالیہ خطاب میں وزیر اعظم جناب لکسن نے ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان گہرے اور دیرینہ تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے مشترکہ وژن پیش کیا۔ وزیر اعظم جناب مودی نے دونوں ممالک کے درمیان موجود باہمی تکمیلی صلاحیتوں اور عوامی سطح پر مضبوط روابط کا ذکر کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی سطح تک بلند کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ اس سے جاری تعاون کو مزید وسعت اور استحکام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ریکارڈ مدت میں طے پانے والا ہندوستان–نیوزی لینڈ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) دونوں ممالک کے کاروباری حلقوں، نوجوانوں اور کسانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا اور 2030 تک دوطرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کے ہدف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔
گالا ظہرانے کے بعد وزیر اعظم جناب مودی اور وزیر اعظم جناب لکسن نے مقام پر نمائش کے لیے رکھے گئے جدید کھیلوں کے آلات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے نیوزی لینڈ کے ممتاز کھلاڑیوں اور اعلیٰ کارکردگی والے کھیلوں سے وابستہ دیگر متعلقہ شخصیات سے بھی ملاقات اور تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے شعبے میں سو سالہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب مودی نے کہا کہ اس دورے کے دوران طے پانے والا اسپورٹس جوائنٹ ایکشن پلان کرکٹ سے آگے بڑھ کر کھیلوں کے دیگر شعبوں میں بھی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کی اس مشترکہ خواہش کا مظہر ہے کہ کھیلوں کے میدان میں تعاون کو مزید وسعت دی جائے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ہندوستان 2030 کے دولتِ مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کی تیاری کر رہا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U : 9824 )
India and New Zealand are working together to build an even stronger partnership for the future.@chrisluxonmp
— Narendra Modi (@narendramodi) July 11, 2026
https://t.co/BJUTl8Vo6e
आज चालीस वर्षों के बाद भारतीय प्रधानमंत्री की न्यूजीलैंड यात्रा हो रही है।
— PMO India (@PMOIndia) July 11, 2026
यह हमारे संबंधों के एक नए अध्याय का शुभारंभ है: PM @narendramodi
हमने भारत-न्यूजीलैंड संबंधों को Strategic Partnership के स्तर पर ले जाने का ऐतिहासिक निर्णय लिया है।
— PMO India (@PMOIndia) July 11, 2026
इसके अंतर्गत हम हर क्षेत्र में स्पष्ट लक्ष्यों और ठोस परिणामों के साथ आगे बढ़ेंगे: PM @narendramodi
इस वर्ष हमने record समय में Free Trade Agreement किया।
— PMO India (@PMOIndia) July 11, 2026
इस उपलब्धि से दोनों देशों के उद्योगों, किसानों और युवाओं के लिए नए द्वार खुलेंगे: PM @narendramodi
आज हमने Indo-Pacific में maritime cooperation के लिए एक framework पर सहमति बनाई है।
— PMO India (@PMOIndia) July 11, 2026
Bilateral naval exercises, logistics support और hydrography में सहयोग से हमारा आपसी तालमेल बढ़ेगा: PM @narendramodi
वैश्विक मंच पर भी भारत और न्यूज़ीलैंड भरोसेमंद साझेदार और करीबी मित्र हैं।
— PMO India (@PMOIndia) July 11, 2026
हमारा मानना है कि वर्तमान समय की चुनौतियों का सामना करने के लिए UN सहित अन्य वैश्विक संस्थानों में reform आवश्यक है: PM @narendramodi