Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

نیپال کے سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کی وزیراعظم سے ملاقات

نیپال کے سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کی وزیراعظم سے ملاقات


 

نئیدہلی۔08ستمبر   2018؛ نیپال کے سابق وزیراعظم اور نیپال کمیونسٹ پارٹی کے مشترکہ چیئرمین جناب پشپ کمل دہل پرچنڈ  نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

دونوں لیڈروں نے ہند- نیپال تعلقات  میں پیش رفت اور باہمی مفاد کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے اپنے گزشتہ تبادلہ خیال کا ذکر کیا اور جناب دہل کا ہند-نیپال تعلقات کو مستحکم کرنے کی غرض سے اہم خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔

اپنے گزشتہ دو دورۂ نیپال کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہند-نیپال تعلقات کو اعلیٰ سطحی تبادلۂ خیال سے تقویت حاصل ہوئی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (م ن ۔ رض۔ م ج۔ ت ح(

U-4646