Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

نیپال کے وزیراعظم کی وزیراعظم کو مبارکباد پر مبنی ٹیلی فون کال


نئیدہلی۔23؍مئی۔نیپال کے وزیراعظم عالی جناب کے پی شرما اولی نے وزیراعظم جناب نریندر مودی کو ٹیلی فون کرکے لوک سبھا انتخابات میں  انتخابی فتح حاصل کرنے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم مودی نے گرم جوشانہ مبارکباد کیلئے  وزیراعظم اولی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے  بھارت –نیپال دوستانہ تعلقات کے روابط کو مزید مستحکم بنانے کے بھارت کے  عہد کا اعادہ کیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں  باہمی تعاون کی اہم پیش رفت پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے روایتی طور پر دونوں ممالک کے مابین استوار قریبی اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے مابین کثیر پہلوئی باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کیلئے  کام کرتے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔۔ع ن

U-2188