Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم ، 5ڈی آرڈی اورنوجوان سائنسداں لیبارٹریاں قوم کے نام وقف کریں گے


نئی دہلی  ،یکم جنوری   :دفاعی شعبے میں ، ملکی تحقیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے ، وزیراعظم ، جناب نریندرمودی ، 2جنوری ، 2020بروزجمعرات ڈی آرڈی اوکی پانچ نوجوان سائنسداں لیبارٹریاں  قوم کے نام وقف کریں گے ۔

اس تقریب کا انقعاد ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایسٹبلشمنٹ ، ڈی آرڈی او، بنگلورو میں کیاجائے گا۔ وزیراعظم یہاں سائنسدانوں کی لگن کو مارک کرنے کے لئے ایک تختی کی رونمائی کریں گے اورسائنسدانوں سے خطاب کریں گے ۔

اس موقع پرڈی آرڈی او ، وزیراعظم کے لئے اپنے کچھ اختراعی پروڈکٹس کی نمائش کریں گے ۔

وزیراعلیٰ جناب بی ایس یدی یورپا اور ڈی آرڈی اوکے چیئرمین ڈاکٹرجی ستیش ریڈی اس موقع پرموجود رہیں گے ۔

***************

( م ن  ۔ش ت ۔ ع آ)

U-21