پی ایم انڈیا
نئی دہلی 09 ستمبر ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی وزیر اعظم جناب نریندر مودی اقوام متحدہ کے زمین کو بنجر ہونے سے بچانے کی روک تھام کے کنونشن کے ( یواین سی سی ڈی ) فریقوں کی 14ویں کانفرنس (سی او پی -14) سے خطاب کرنے والے ہیں۔یہ کانفرنس کل اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں ہورہی ہے۔
یہ کانفرنس ایک ایسے وقت ہورہی ہے جب بھارت نے سی اوپی کی صدارت چین سے دوسال کے لئے سنبھالی ہے ۔اس سے ماحولیات خاص طور پر زمین کے بندوبست سے متعلق مسائل پر عالمی تبادلہ خیال میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت کو سی او پی کی سب کی سب تین ریو کنونشنز کے انعقاد کی میزبانی کااعزاز حاصل ہوا ہے ۔ یہ کنونشنز تھیں آب وہوا کی تبدیلی ، حیاتیاتی تنوع اور زمین کا بندوبست ۔
کانفرنس کے دوران اندازاََ 7200 افراد کے اس میں شرکت کرنے کی امید ہے، جن میں حکومتوں کے وزرا اور سرکاری ،غیر سرکار ی ، بین حکومتی تنظیموں کے نمائندے ،سائنسداں ،خواتین اور 197 فریقوں کے نوجوان شامل ہیں۔کانفرنس میں تقریباََ 30 فیصلے کئے جائیں گے ، جس کا مقصد پوری دنیا میں زمین کے استعمال کی پالیسیوں کو مستحکم بنانا اور آنے والے خطرات پر توجہ دینا ہے ، جن میں زبردستی نقل وطن ، ریت اور دھول کے طوفان اور خشک سالی وغیرہ شامل ہیں۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
U-4085
At 11:15 AM tomorrow morning, PM @narendramodi will address the 14th Conference of Parties (COP14) to UNCCD being held in Greater Noida, Uttar Pradesh. This conference will add to the global discourse on issues relating to the environment, especially land management.
— PMO India (@PMOIndia) September 8, 2019
This Conference is being held at a time when India has assumed the COP Presidency for two years.
— PMO India (@PMOIndia) September 8, 2019
India has had the honour to host the COP of all three Rio conventions on climate change, biodiversity and land.