Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے یوم پیدائش پر سری اروبندو کو خراج عقیدت پیش کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج سری اروبندو کے یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عظیم فلسفی، قوم پرست، شاعر اور مفکر سری اروبندو نے اپنی زندگی ہندوستان کی آزادی اور انسانی ترقی کی وسیع تر جدوجہد کے لیے وقف کردی تھی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مختلف موضوعات پر سری اروبندو کی تحریریں آج بھی دنیا بھر کی نسلوں کو تحریک دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سری اروبندو کو ملک کے مستقبل اور انسانی تبدیلی کے لامحدود امکانات پر جو یقین تھا، وہ آج بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’یوم پیدائش پر سری اروبندو کو یاد کررہا ہوں۔ عظیم فلسفی، قوم پرست، شاعر اور مفکر سری اروبندو نے اپنی زندگی ہندوستان کی آزادی اور انسانی ترقی کی وسیع تر جستجو کے لیے وقف کردی۔ مختلف موضوعات پر ان کی تحریریں آج بھی دنیا بھر کی نسلوں کو تحریک دیتی ہیں۔ سب سے بڑھ کر ملک کے مقدر اور انسانی تبدیلی کے لامحدود امکانات پر ان کا یقین آج بھی گہری معنویت رکھتا ہے۔‘‘

************

ش ح ۔   م    د۔  م  ص

(U : 2143 )