Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم جناب نریندر مودی کو دنیا کے رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں، اس بات پر کہ وہ بھارت کے سب سے طویل عرصے تک مسلسل جمہوری طور پر منتخب ہونے والے وزیرِ اعظم بن گئے ہیں


وزیرِ اعظم، جناب نریندر مودی کو دنیا بھر کے مختلف ممالک کے سربراہانِ مملکت اور حکومت کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں، اس بات پر کہ وہ بھارت کے سب سے طویل عرصے تک مسلسل جمہوری طور پر منتخب ہونے والے وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔

بھوٹان کے وزیرِ اعظم عزت مآب جناب شیرنگ توبگے نے وزیرِ اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی اور انہیں اپنا دوست، بھائی اور سرپرست قرار دیا۔

انہوں نے کہا:‘‘وزیرِ اعظم @narendramodi کے لیے، میرے دوست، میرے بھائی، میرے سرپرست۔’’

سری لنکا کے صدر عزت مآب انورا کمارا دسانائیکے نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا  کہ  سری لنکا دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ سری لنکا کے ہائی کمیشن نے بھی صدر دسانائیکے کا پیغام جاری کیا، جس میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان قریبی اور پائیدار شراکت داری کی توثیق کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا:‘‘میں وزیرِ اعظم @narendramodi کو بھارت کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیرِ اعظم بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ سری لنکا ہماری قریبی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ہم دونوں ممالک کے درمیان دیرپا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔’’

 ‘‘صدر @anuradisanayake نے وزیرِ اعظم @narendramodi کو بھارت کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیرِ اعظم بننے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اس پیغام میں سری لنکا کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور دیرپا شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی بھی توثیق کی گئی ہے’’

ملیشیا  کے وزیرِ اعظم عزت مآب انور ابراہیم نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو اس تاریخی سنگِ میل پر مبارکباد پیش کی اور اسے ان کی برسوں پر محیط مخلصانہ عوامی خدمت اور قیادت کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور عوام کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

انہوں نے کہا:‘‘وزیرِ اعظم مودی کو بھارت کے سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیرِ اعظم بننے کے اس تاریخی سنگِ میل پر دلی مبارکباد۔ یہ کامیابی ان کی برسوں پر محیط مخلصانہ عوامی خدمت اور بھارت کی ترقی، خوشحالی اور عالمی مقام کو بہتر بنانے میں ان کی قیادت کا ثبوت ہے۔ ملیشیا بھارت کے ساتھ اپنی قریبی اور دیرینہ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اور میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اپنے عوام کے لیے مزید مواقع بڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔ میں وزیرِ اعظم مودی کی مزید کامیابی اور بھارت کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی تمناکرتا ہوں۔’’

#MalaysiaMADANI

#MADANIbekerja

#YakinMADANI

نائجیریا کے صدر عزت مآب بولا احمد تینوبو نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ بھارت کے عوام نے مسلسل تین ادوار میں ان کی قیادت پر اعتماد اور بھروسہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم مودی کے بھارت اورنائجیریا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کردار کو سراہا اور ان کی صحت، دانائی اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا:‘‘میں وزیرِ اعظم نریندر مودی @narendramodi کو بھارت کے سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیرِ اعظم بننے کے اس تاریخی سنگِ میل پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ شاندار کامیابی بھارت کے عوام کی جانب سے ان کی قیادت پر مسلسل اعتماد اور بھروسے کی عکاس ہے۔ ان کی عوامی خدمت کے لیے لگن، قومی ترقی کے لیے عزم اور عالمی سطح پر مؤثر قیادت دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کے لیے باعثِ تحریک ہے۔

نائجیریا کے ایک قریبی دوست کے طور پر ہی نہیں بلکہ میرے ذاتی دوست اور قابلِ اعتماد ساتھی کے طور پر بھی وزیرِ اعظم مودی ہمیشہ یاد رہیں گے۔ گزشتہ  برسوں کے دوران میں نے ان کی حکمت، جرات اور اپنے ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے وابستگی کو گہرائی سے سراہا ہے۔

 انہیں نائجیریا کے قومی اعزاز ‘گرانڈ کمانڈر آف دی آرڈر آف دی نائجر’ (جی سی او این) جیسے  ایک ممتاز اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے ہمارے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے رشتوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نائجیریا کی حکومت اور عوام کی جانب سے میں وزیرِ اعظم مودی کے لیے صحت، دانائی اور مزید کامیابیوں کی دعا کرتا ہوں تاکہ وہ بھارت کو مزید بلندیوں تک لے جائیں۔

بولا احمد تینوبو، جی سی ایف آر

صدر، وفاقی جمہوریہ نائجیریا

صدارتی محل، ابوجا

9 جون 2026’’

مالدیپ کے صدرعزت مآب ڈاکٹر محمد معیزو نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے کہ وہ مسلسل  بھارت کے سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مالدیپ بھارت کے ساتھ باہمی احترام، خودمختار مساوات اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا:‘‘ عزت مآب  وزیرِ اعظم @narendramodi کو بھارت کی تاریخ میں مسلسل سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیرِ اعظم بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

مالدیپ بھارت کے ساتھ اپنے تعاون کو باہمی احترام، خودمختار مساوات اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔’’

کینیا کے صدرعزت مآب ولیم سموئی روٹو نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو اس تاریخی سنگِ میل پر مبارکباد پیش کی  ہےاور اسے بھارت کے عوام کی جانب سے ان کی قیادت پر اعتماد اور بھروسے کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کینیا اور بھارت کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے کہا:‘‘وزیرِ اعظم نریندر مودی کو عوامی خدمت میں اس تاریخی سنگِ میل کے حصول پر مبارکباد، کیونکہ آج آپ بھارت کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔

یہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں آپ کی قیادت پر بھارت کے عوام کے اعتماد اور بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔

آپ کا سادگی کے ساتھ ہوئے آغاز سے اس مقام تک کا سفر آپ کی لگن، استقامت اور عوامی خدمت کا ثبوت ہے۔

کینیا بھارت کے ساتھ اپنی مضبوط اور دیرپا شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے مفاد میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔

آپ کو بھارت کے عوام کی خدمت اور مسلسل کامیابی کے لیے نیک خواہشات۔’’

جمہوریہ کوریا کے صدر عزت مآب لی جے میونگ نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو بھارت کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیرِ اعظم بننے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بھارت کی ترقی اور پیش رفت میں وزیرِ اعظم مودی کے کردار کو سراہا اور کوریا-بھارت خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا:‘‘میں آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے وزیرِ اعظم بننے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ نے کئی برسوں تک بھارت کی ترقی اور پیش رفت کی قیادت کی ہے اور عالمی برادری میں بھارت کے وقار کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ کامیابی بھارت کے عوام کی جانب سے آپ کی قیادت پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

اپریل میں ہم نے کوریا-بھارت خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے اور ترقی و جدت سے بھرپور مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ میں آپ کے ساتھ اعتماد اور دوستی کو مزید مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند عملی نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہوں۔

میں آپ کی صحت اور بھارت کے عوام کی خوشحالی، ترقی اور خوشی کے لیے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔’’

اٹلی کی وزیرِ اعظم عزت مآب جارجیا میلونی نے وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی کو بھارت کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیرِ اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے روم میں حالیہ ملاقات کو یاد کرتے ہوئے اٹلی اور بھارت کے درمیان خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا:‘‘ @narendramodi کو مبارکباد، جو آج بھارت کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک منتخب وزیرِ اعظم بن گئے ہیں۔

حال ہی میں روم میں دوبارہ ملاقات کرنا اور مل کر ایک خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری کا آغاز کرنا خوشی کی بات تھی، جو مستقبل کی جانب دیکھتے ہوئے ہمارے دونوں ممالک اور عوام کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی۔’’

*****

(ش ح  ۔ م م ع۔م ذ)

U. No. 8214