پی ایم انڈیا
نئی دہلی،26دسمبر/ وزیراعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 27 دسمبر 2018 کو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے وہ ریاستی سرکار کے ایک سال پورے ہونے کے سلسلے میں تقریبات میں حصہ لیں گے۔ جناب مودی سرکار کے کارناموں اور حصولیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے ایک دستاویز جاری کریں گے۔وزیراعظم کانگڑا ضلع میں دھرمشالہ میں ایک عوامی ریلی سے بھی خطاب کریں گے وہ اس موقع پر مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔
***********
U – 6451