پی ایم انڈیا
سیوا تیرتھ میں منتقل ہونے کے فوراً بعد اپنے ابتدائی فیصلوں میں وزیرِ اعظم نریندر مودی نے خدمت کے جذبے کی عکاسی کرنے والے اہم فیصلوں کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ یہ فیصلے معاشرے کے ہر طبقے کسانوں، خواتین، نوجوانوں اور کمزور شہریوں کو متاثر کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے پی ایم راحت اسکیم کے آغاز کی منظوری دی ہے۔
اس اقدام کے تحت، حادثات کے شکار افراد کو کیش لیس(بغیر نقد) علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کی حد1.5 لاکھ روپے تک ہوگی، تاکہ فوری طبی امداد کی کمی کی وجہ سے کوئی جان ضائع نہ ہو۔
حکومت نے 3 کروڑ لکھپتی دیدی کا سنگِ میل عبور کر لیا ہے، جو در اصل مارچ 2027 کے ہدف سے ایک سال قبل ہے۔
وزیراعظم نے مارچ 2029 تک 6 کروڑ لکھپتی دیدی کا نیا اور بلند ہدف مقرر کیا ہے، جس سے نہ صرف اس پروگرام کا دائرہ وسیع ہوا ہے بلکہ اس کے مقصد اور اثرات میں بھی دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
بھارت کی پوری زرعی ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے مقصد سے وزیراعظم نے زرعی بنیادی ڈھانچہ فنڈ کے قرض کے ہدف کو1 لاکھ کروڑ روپےسے بڑھا کر 2 لاکھ کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسٹارٹ اپ انڈیا فنڈ آف فنڈز 2.0، دس ہزار کروڑ روپے کے مجموعی فنڈ کے ساتھ: نئی اختراعات کی لہر
بھارت کے اختراعی ماحولیاتی نظام کو تقویت دینے، خاص طور پر ڈیپ ٹیک، ابتدائی مرحلے کے آئیڈیاز، جدید مینوفیکچرنگ اور جدید ٹیکنالوجیز میں ترقی کے لیے، وزیر اعظم نے اسٹارٹ اپ انڈیا فنڈ آف فنڈز 2.0 کا آغاز کرکے 10 ہزار کروڑ روپے کے مجموعی فنڈ کے ساتھ منظوری دی ہے۔
****
(ش ح۔ ش ت ۔ ش ب ن)
U- 2371
At Seva Teerth earlier today, signed files that are connected with the empowerment of the poor, downtrodden, our hardworking farmers, Yuva Shakti and Nari Shakti. The key decisions include:
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2026
Approval for the launch of PM RAHAT scheme, as per which victims of accidents will get… pic.twitter.com/dVn5LyrVNX
With an unwavering resolve to serve the people of India and guided by the sacred spirit of Nagrikdevo Bhava, Seva Teerth is humbly dedicated to the nation.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2026
May Seva Teerth always stand as a radiant symbol of duty, compassion, commitment to the principle of India First. May it… pic.twitter.com/xVRoEcbtE9
देशवासियों की सेवा के अटूट संकल्प और 'नागरिक देवो भव' की पावन भावना को साथ लेकर, आज ‘सेवा तीर्थ’ को राष्ट्र को समर्पित करने का सौभाग्य मिला।
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2026
‘सेवा तीर्थ’ कर्तव्य, करुणा और ‘राष्ट्र प्रथम’ के लिए हमारी प्रतिबद्धता का सशक्त प्रतीक है।
मेरी कामना है कि यह आने वाली पीढ़ियों को… pic.twitter.com/YWYUuSHtsD