پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 16 ستمبر 2019/وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج صبح ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی ریاست نیو جرسی کے گورنر جناب فلپ ڈی مرفی کا خیر مقدم کیا ۔ جناب مرفی کا اپنی موجودہ ذمہ داری پر فائز رہتے ہوئے ہندستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ گورنر مرفی دہلی کے علاوہ آگرہ، ممبئی، حیدرآباد اور احمد آباد کے دورے پر ہیں۔
وزیراعظم نے نیو جرسی اور ہندستان کے درمیان قریب تر تجارتی اور عوام سے عوام کے روابط کو فروغ دینے کی گورنر کی خواہش کا خیر مقدم کیا اور انہیں حکومت ہند کے تعاون کا یقین دلایا ۔ قابل ذکر ہے کہ نیو جرسی ہندستانی ریاستوں کے ساتھ بامعنی باہمی تعاون کا متمنی ہے۔
گورنر مرفی نے ہندستان کے ساتھ اپنی ریاست کے تعلقات کو استوار کرنے کی اپنی ترجیح اور ہندستان اور امریکہ کے درمیان ایک مضبوط شراکت داری کے لئے کام کرنے کے تئیں اپنی عہد بستگی کے بارے میں وزیراعظم مودی کو بتایا ۔ہندستان اور نیوجرسی کے درمیان مماثلت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے ہندستان کی رنگارنگی اور تکثیریت کی بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وہ ہندستان پہنچے ہیں انہوں نے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ نیوجرسی کی ریاست امریکہ میں ہندستانی تجارت اور سرمایہ کاری کے ایک چوٹی کے مرکز کے طور پر ابھری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ نیوجرسی وہ ریاست ہے جہاں امریکہ میں ہند-امریکی آبادی سب سے زیادہ ہے۔ دونوں معززین نے ایس ٹی ای ایم اور اعلی تعلیم کے شعبےمیں باہمی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم نے نیوجرسی میں ہند-امریکی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے گورنر موصوف کی ذاتی توجہ اور دلچسپی کی ستائش کی اور ہندستان اور امریکہ کےدرمیان ایک پُل کے طور پر اس کی اہمیت پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ م م ۔ ج۔
U-4178