پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 07 مئی ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج آیوشمان بھارت کے تحت صحت عامہ سے متعلق شاندار ہیلتھ ایشیورنس پروگرام کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم موصوف کو اس پروگرام کی تیاریوں سے واقف کرایا گیا ۔ ان تیاریوں میں ہیلتھ ایشیورنس پروگرام کے بے روک اور خیر وخوبی سے آغام کے لئے ریاستی سرکار وں سے مشورے بھی شامل ہیں ۔
اس اسکیم کے تحت ہرکنبے کو پانچ لاکھ روپے تک کے بیمے کی سہولت فراہم کرائی جائے گی۔ اس اسکیم میں دس کروڑسے زائد غریب اور کمزور کنبے شامل کئے جائیں گے ۔
وزیراعظم نے اس موقع پر غربیو ںاور سماج کے حاشئے پر پڑے لوگوں کو اس اسکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے پر زور دیا ۔ صحت اور خاندانی بہبودکی مرکزی وزارت ، نیتی آیوگ اوروزیراعظم کے دفتر نے اس اسکیم کے مختلف پہلوؤں کی تفصیلات وزیراعظم کو فراہم کرائیں ۔
یاد رہے کہ پچھلے ماہ امبیڈ کرجینتی کے موقع پروزیراعظم نے بیجا پور اور چھتیس گڑھ جیسے توقعاتی اضلاع میں آیوشمان بھارت کے تحت پہلے ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر ز کا افتتاح کیا تھا ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-2464
Chaired a high-level meeting to review the progress on the Health Assurance programme under Ayushman Bharat. Reviewed the preparations including consultation with states for a smooth rollout of the programme. https://t.co/aifdf7xzfh
— Narendra Modi (@narendramodi) May 7, 2018
The aim of Ayushman Bharat is to provide maximum benefit to the poor and marginalised, and work towards a healthy India. This programme will bring a positive difference in the lives of 50 crore Indians.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 7, 2018