Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں کئی اہم پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا

وزیراعظم نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں کئی اہم پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا

وزیراعظم نے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں کئی اہم پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھا


نئی دہلی،29؍جون/ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)میں بزرگوں کے قومی مرکز کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ذریعے بزرگ شہریوں کے لئےملٹی اسپیشلٹی صحت خدمات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے جنرل وارڈ میں 200 بستر ہوں گے۔

وزیراعظم نے اسی پروگرام کے دوران صفدر جنگ اسپتال میں 555 بستروں کے سپر اسپیشلٹی بلاک کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے صفدر جنگ اسپتال میں 500 بستر کے نئے ایمرجنسی بلاک ، ایمس میں300 بستر کے پاور گرڈ وِشرام سدن اور ایمس انصاری نگر اور ٹراما سینٹر کے درمیان رابطہ سرنگ بھی قو م کے نام وقف کئے۔

قومی صحت پالیسی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کفایتی صحت دیکھ بھال اور بیماریوں سے روک تھام کو حکومت کے ایجنڈے میں ترجیح دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملٹی-ڈسپلینری نظریہ میں دیہی ترقی وزارت، پینے کے پانی اور صاف صفائی کی وزارت، خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت اور آیوش وزارت شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ 2025 تک تپ دق سے چھٹکارا پانے کا ہدف رکھا ہے، جو 2030 کے عالمی ہدف سے پہلے ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ انہیں مکمل اعتماد ہے کہ ملک کا میڈیکل شعبہ یہ کام پورا کر لے گا۔