Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں بس میں آگ لگنے کے المناک واقعے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں بس میں آگ لگنے کے المناک واقعے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے عزیزوں کو کھونے والے افراد سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ہر متوفی کے لواحقین کو وزیراعظم کے قومی امدادی فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ جناب مودی نے مزید کہا کہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:

‘‘اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں بس میں آگ لگنے کے المناک واقعے میں جانی نقصان کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ اپنے عزیزوں کو کھونے والے افراد سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے۔ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

ہر متوفی کے لواحقین کو پی ایم این آر ایف سے 2 لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔پی ایم @narendramodi

 

 

 

*******

 

) ش ح – ش ب -ت ا )

U.No.4004