Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ’’آشا ‘‘اور’’ آنگن واڑی‘‘ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا


 

نئی دہلی،  11 ستمبر  ۔وزیراعظم جنا ب نریندر مودی نے آج ’’آشا ‘‘ اور’’آنگن واڑی ‘‘ملازمین کی تنخواہوں میں زبردست اضافے کا اعلان کیا۔ اگلے ماہ سے نافذالعمل ہونےو الا یہ اعلان   لاکھوںآشا ، آنگن واڑی اور اے این ایم  ملازمین کے ساتھ ویڈیو رابطہ کاری کے دوران کیا گیا ۔

          وزیر اعظم نے آشا ملازمین کو مرکزی سرکار کی طرف  سے دی جانے والی معمول کی ترغیبات  کو دو گنا کئے جانے کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں تمام آشا ملازمین اور ان کے معاونین کو پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا اور پرائم منسٹر سرکشا بینہ یوجنا کے تحت  مفت بیمے کی سہولت فراہم کرائی جائے گی۔

          اس موقع پر وزیر اعظم  نے آنگن واڑی ملازمین کو دئے جانے والے اعزازیہ کی رقم میں بھی زبردست اضافے کا اعلان کیا ۔ اب تک جن آنگن واڑی ملازمین کو  تین ہزار روپے ماہانہ کا اعزازیہ دیا جاتا تھا ، اب انہیں چار ہزار روپے  ماہانہ کا اعزازیہ دیا جائے گا اور جن لوگوں کو 2200 روپے ماہانہ دئے جاتے تھے ، انہیں اب 3500 روپے ماہانہ کا اعزازیہ دیا جائے گا ۔آنگن واڑی ملازمین کو دئے جانے والے اعزازیہ میں بھی اضافہ کرکے اسے 1500 روپے ماہانہ سے بڑھاکر اسے 2250 روپے ماہانہ کردیا گیا ہے ۔

          اس موقع پر وزیر اعظم نے یہ اعلان بھی کیا  کہ کامن ایپلی کیشن سافٹ وئیر (آئی سی ڈی ایس ۔سی اے ایس) استعمال کرنے والے  آنگن واڑی ملازمین اور ان کے معاونین کو اضافی ترغیبات بھی دی جائیں گی۔ اس اضافی ترغیب کی رقم  کارکردگی پر مبنی  250  سے 500 روپے ماہانہ تک ہوگی۔

          وزیر اعظم نے اس موقع پر  ملک بھر کی آشا ملازمین ، آنگن واڑی ملازمین  اور اے این ایم  (آگزیلیری  نرسنگ مڈوائف )    کی تین ٹیموں سے   ویڈیو برج کے ذریعہ گفتگو کی ۔وزیر اعظم نے مل کر کام کرنے کے ان کے طریقے ،وسائل اور ٹکنالوجی کو  جدت طراز طریقے سے استعمال کرنے  ،صحت اور غذائی خدمات میں بہتری کرنے اور پوشن ابھیان  کا نشانہ  حاصل  کرنے اور ملک میں  سوئے تغذیہ  میں کمی کرنے  کی کوششوں کے لئے ان ملازمین کی ستائش کی ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

4685U-