Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے آگرہ میں پانی کی بہتر سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے گنگاجل پروجیکٹ لانچ کی

وزیراعظم نے آگرہ میں پانی کی بہتر سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے گنگاجل پروجیکٹ لانچ کی

وزیراعظم نے آگرہ میں پانی کی بہتر سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے گنگاجل پروجیکٹ لانچ کی


 

نئیدہلی10  جنوری  ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ترقی کو زورشور سے آگے بڑھاتے ہوئے اور سیاحوں کے لئے ڈھانچہ جاتی سہولیات میں اضافے پر زور دیتے ہوئے آگرہ شہر اور اس سے متصل علاقوں میں  2900 کروڑروپے  کے ترقیاتی پروجیکٹس  لانچ کئے ۔

          اس موقع پر وزیراعظم نے آگرہ میں  پانی کی بہتر سپلائی کو یقینی بنانے والے 2880  کروڑروپے کی لاگت والا پروجیکٹ  ملک وقوم کے نام کیا ،جس کا مقصد آگرہ کو 140  کیوسیکس  پانی دستیاب کرانا ہے ۔اس منصوبے سے آگرہ میں پینے کے پانی کی مانگ  پوری کرنے میں مددملے گی۔

          اس  کے ساتھ ہی وزیراعظم نے آگرہ اسمارٹ سٹی کے لئے انٹگریٹیڈ  کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ اس منصوبے میں    حفاظت وسلامتی کے مقصدسے نگرانی اور جانچ  کے لئے پورے آگرہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ اس منصوبے سے آگرہ کو ایک جدید عالمی اسمارٹ سٹی کی حیثیت سے فروغ دیا جاسکے گا ۔

          وزیر اعظم نے آگرہ میں اپنے قیام کے دوران  آگرہ کے کوٹھی مینا بازار میں  ایک زبردست عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آگرہ میں گنگاجل پروجیکٹ  اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سے ہم آگرہ کو اسمارٹ سٹی بنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سہولیات سے سیاح بھی اس طرف متوجہ ہوسکیں گے ۔

          وزیراعظم نے آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت آگرہ میں  ایس این میڈیکل کالج کی تازہ کا ری کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا ،جس کی بدولت آگرہ میں  100 بستروں کے وارڈ کے ساتھ خواتین کا اسپتال   200 کروڑروپے کی لاگت سےتعمیر کیا جائے گا ،جس سے سماج کے کمزور طبقوں کی صحت اور زچگی کی  خدمات میں بہتری پیدا ہوسکے گی۔اس موقع پر وزیر اعظم نے آیوشمان بھارت یوجنا کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ  محض   100  دنوں کی مختصر مدت میں سات لاکھ سے زائد  افراد اس اسکیم سے  فائدہ حاصل کرسکیں گے ۔

          عام زمرے کے غریب افراد کو دس فیصد ریزرویشن دئے جانے کے بارے میں  وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک صحیح سمت میں اٹھایا جانےوالا قدم ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر یہ وضاحت بھی کی کہ سرکار  اس امر کو یقینی بناتے ہوئے دیگر زمروں  کے طلبا کو نقصان نہ پہنچے ۔ ریزرویشن میں  مزید نشستو ں کا اضافہ کریں گے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ عام زمرے کے غریبوں  کے ریزرویشن کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم کے میدان میں  تعلیمی ،تکنیکی اور پیشہ ورانہ خدمات کے اداروں   کے قیام کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھایا ہے ۔اب ہم  لوگوں کے عوام کے حقوق کو مزید غصب نہیں ہونے دیں گے۔

          وزیراعظم نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ میں نے گزشتہ چار برسوں کے دوران بدعنوانی کے خلاف  کارروائی کرکے کوشش کی ہے کہ  آپ نے جس بڑی مقدار میں اکثریت سے مجھے کامیاب کیا تھا ،  اس سے شرمندگی نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگوں نے اس چوکیدار کے خلاف بولنا شروع کردیا ہے ۔ اپنی سرکار کی ترجیحات گنواتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ پنچ دھارا یعنی  ترقی کے پانچ  طریقے ہی  ملک وقوم کی ترقی کی کلید کی حیثیت رکھتے ہیں ، جن میں  بچوں کے لئے تعلیم ،کسانوں کے لئے آبپاشی کی سہولت  ، نوجوانوں کو روزگار ، بزرگوں کو دوائیں اور ہر ایک کو اس کی شکایت کا تدارک دستیاب ہوسکے ۔اس موقع پر  وزیراعظم نے  امرت اسکیم کے تحت  آگرہ کے مغربی علاقے کے لئے سیوریج نیٹ ورک پروجیکٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھا ۔ اس پروجیکٹ سے 50  ہزارسے زائد مکانات کو صفائی کی سہولت دستیاب ہوسکے گی۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-227