پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر خواتین کی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور اسے ہندوستانی کرکٹ کے لیے ایک شاندار کامیابی قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں میں ٹیم کی کارکردگی نہایت شاندار رہی، جس میں اعتماد، مہارت اور بہترین ٹیم ورک نمایاں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس فتح کے ساتھ ہندوستان کو ان ایشیائی کھیلوں کا پہلا گولڈ میڈل بھی حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور یہ کامیابی ملک بھر میں بے شمار نوجوان کرکٹرز کو تحریک دے گی۔ وزیراعظم نے پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا:
’’ ہندوستانی کرکٹ کے لیے ایک شاندار کامیابی!
ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہماری خواتین کی کرکٹ ٹیم کو دلی مبارکباد۔ کھیلوں کے مقابلوں میں ٹیم کی کارکردگی نہایت شاندار رہی، جس میں اعتماد، مہارت اور بہترین ٹیم ورک نمایاں تھا۔
اس فتح کے ساتھ ہندستان کو ان ایشیائی کھیلوں کا پہلا گولڈ میڈل بھی حاصل ہوا ہے۔ ٹیم نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے اوریہ کامیابی ملک بھر میں بے شمار نوجوان کرکٹرز کو تحریک دے گی۔
پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات: وزیراعظم @narendramodi‘‘۔
A splendid triumph for Indian cricket!
Heartiest congratulations to our Women’s Cricket Team on winning the Gold medal at the Asian Games. It was a commanding performance at the Games, marked by confidence, skill and wonderful teamwork.
This victory also brings India its first… pic.twitter.com/oZI9Uoyp6I
— PMO India (@PMOIndia) September 22, 2026
*****
ش ح – ظ الف – م ذ
UR No. 3908