Search

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

 وزیراعظم نے ایشین پیرا گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر تھولاسی متھی مرگیشن کو مبارکباد دی


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے سنگلز ایس یو 5 مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر تھولاسی متھی مرگیشن کو مبارکباد دی۔

جناب مودی نے کہا کہ ان کی کارکردگی ہندوستانی بیڈمنٹن کے لیے باعث فخر ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح محنت جاری رکھتے ہوئے نئی بلندیوں کو چھوئیں گی اور ملک کے لیے مزید اعزاز حاصل کریں گی۔

وزیراعظم کے دفتر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ایشین پیرا گیمز میں خواتین کے سنگلز ایس یو 5 میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر تھولاسی متھی مرگیشن کو مبارکباد! ان کی کارکردگی ہندوستانی بیڈمنٹن کے لیے باعث فخر ہے۔ وہ اسی طرح محنت جاری رکھیں، نئی بلندیوں کو چھوئیں اور ملک کے لیے مزید اعزاز حاصل کریں، یہی نیک خواہش ہے: وزیراعظم نریندر مودی۔‘‘

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :6594  )