پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ کا تحریر کردہ ایک مضمون شیئر کیا۔ اس مضمون میں ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑوں کی روایت کو ہندوستان کی عظیم ترین تہذیبی قوتوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ہندوستانی کپڑوں کی بے شمار علاقائی روایات کو اجاگر کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہاکہ مرکزی وزیر نے ہندوستان کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ورثے اور ٹیکنالوجی، تخلیقی صلاحیت اور کاروباری جذبے کو یکجا کرتے ہوئے دستی بنائی کے شعبے کے نئے دور کی بنیاد رکھیں، تاکہ بنکروں کے روزگار اور معاشی استحکام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
جناب نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسسٹ میں کہا:
’’آج جب ہندوستان دستی بنائی کا قومی دن منا رہا ہے، مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑوں کی روایت کو ہندوستان کی عظیم ترین تہذیبی قوتوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے ہندوستانی ملبوسات کی بے شمار علاقائی روایات کو اجاگر کیا ہے۔
مرکزی وزیر نےہندوستان کے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ورثے اور ٹیکنالوجی، تخلیقی صلاحیت اور کاروباری جذبے کو یکجا کرتے ہوئے دستی بنائی کے شعبے کے نئے دور کی تشکیل کریں، تاکہ بنکروں کے روزگار اور معاشی استحکام کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
As India marks #NationalHandloomDay today, Union Minister Shri @girirajsinghbjp lauds handloom as one of India’s greatest civilisational strengths, highlighting the countless regional traditions of Indian textiles.
The Minister calls upon India’s youth to bring together heritage… https://t.co/FaATaFySTa
— PMO India (@PMOIndia) August 7, 2026
***
ش ح۔م ع ن۔ ن ع
U- 1555