Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے بزرگ شاعر کیدارناتھ سنگھ کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا


 

نئیدہلی۔20؍مارچ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے معروف بزرگ شاعر جناب کیدار ناتھ سنگھ کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام  تعزیت میں کہا کہ مجھے عظیم شاعر ومصنف جناب کیدارناتھ سنگھ کی موت سے زبردست صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں عوامی زندگی میں جذبات کیلئے جگہ پیدا کی تھی۔ وہ آئندہ کئی صدیوں تک ادبی دنیا کے لئے حوصلہ افزائی کا وسیلہ ثابت ہوں گے اور عام لوگ بھی اس نے حوصلہ حاصل کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ آنجہانی کیدارناتھ سنگھ کو 2013 میں گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔ انہیں ان کے ادبی کارنامے ، ’’ابھی بالکل ابھی‘‘ ، ’’زمین پک رہی ہے‘‘ اور’’اکال میں سارس‘‘ کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

U-1577