Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے بسوا جینتی کے موقع پر جگدگرو بسویشور کو خراج عقیدت پیش کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بسوا جینتی کے موقع پر جگدگرو بسویشور کو خراج عقیدت پیش کیا۔

جناب مودی نے کہا کہ بسوا جینتی کے اس خصوصی موقع پر وہ جگدگرو بسویشور اور ان کی دائمی تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بسویشور کا منصفانہ معاشرے کا تصور اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی غیر متزلزل کوششیں ،ہمیں ہمیشہ ترغیب دیتی رہیں گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

’’بسوا جینتی کے اس خصوصی موقع پر جگدگرو بسویشور اور ان کی دائمی تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کا منصفانہ معاشرے کا وژن اور لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی انتھک کوششیں ہمیں ہمیشہ متاثر کرتی رہیں گی۔‘‘

*****

 

ش ح ۔م ع ن۔ع ن

U. No.6049