Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے بھارت رتن اعزاز یافتگان کو مبارکبا ددی


 

نئیدہلی۔29؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت رتن اعزاز یافتگان کو مبارکباد دی ہے۔ 

وزیراعظم نے سماج کیلئے بیش قیمت خدمات انجام دینے کیلئے  جناب نانا جی دیشمکھ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ دیہی ترقی کے لئے جناب نانا جی دیشمکھ کی مایہ ناز خدمات نے ہمارے گاؤوں میں آبادلوگوں کو بااختیار بنائے جانے کے  عمل کی جدوجہد کرنے والوں کے لئے نئی مثال پیش کی ہے۔ ان کی شخصیت  دراصل خاکساری ، دردمندی  اور پسماندہ زمروں کی خدمات کی مظہر تھی۔ وہ صحیح معنوں میں بھارت رتن  ہیں۔

معروف گلوکار اور موسیقار جناب بھوپن ہزاریکا کو بھارت  رتن کے اعزاز سے سرفراز کیے جانے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جناب بھوپن ہزاریکا کے نغمے اور موسیقی کی پوری دنیا میں ستائش کی جاتی ہے ۔ انہوں نے اپنے نغموں اور موسیقی سے انصاف ، ہم آہنگی  اور باہمی  بھائی چارے کی روشنی پھیلائی۔ انہوں نے پوری دنیا میں ہندوستان کی موسیقی کی روایات کو مشہور کیا ۔ بھوپن دا کو بھارت رتن کے اعزاز سے نوازے جانے پر مجھے ازحد مسرت ہوئی ہے۔

سابق صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی  کو بھار ت رتن کے اعزاز سے نوازے جانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا کہ جناب پرنب مکھرجی ہمارے دور کے غیرمعمولی  مدبر ہیں۔ انہوں نے کئی دہائیوں تک ملک وقوم کی بے لوث اور انتھک خدمات  کی اور قوم کی نمو پر توانا نقوش ثبت کیے۔ ان کے عقل وخرد بے مثال رہی ہے  ، انہیں  بھارت رتن کے اعزاز سے نوازے جانے پر مجھے بیحد مسرت ہوئی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ س ش۔ع ن

U-567