Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے بھارت کے 80ویں یومِ آزادی پر عالمی رہنماؤں کی پُرخلوص مبارکبادوں پر ان کا شکریہ ادا کیا


وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بھارت کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی جانب سے موصول ہونے والی پُرخلوص مبارکبادوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے اور دنیا بھر سے موصول ہونے والے تہنیتی پیغامات پر اپنی گہری قدردانی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے بھوٹان کے وزیراعظم جناب شرنگ ٹوبگے کو ایکس پر جاری اپنے پیغام میں کہا:

’’وزیراعظم شرنگ ٹوبگے، آپ کی پُرخلوص نیک تمناؤں پر شکریہ۔ ہم بھوٹان کے ساتھ اپنی خصوصی اور دیرینہ شراکت داری کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جو مسلسل مزید مضبوط اور مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سلواکیہ کے صدر جناب پیٹر پیلگرینی کی جانب سے موصول ہونے والی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’صدر پیلگرینی، آپ کی پُرخلوص نیک تمناؤں پر شکریہ۔ ہم بھارت اور سلواکیہ کے درمیان جامع شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزّو کی جانب سے موصول ہونے والی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’صدر معزّو، آپ کی پُرخلوص نیک تمناؤں پر شکریہ۔ خدا کرے بھارت اور مالدیپ کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط اور مستحکم ہوتے رہیں۔‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے فرانس کے صدر جناب ایمانوئل میکرون کی جانب سے موصول ہونے والی نیک تمناؤں پر ایکس پر اپنے پیغام میں ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:

’’میرے دوست، آپ کی پُرخلوص نیک تمناؤں پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ‘‘!

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے وزیراعظم جناب بلیندر شاہ کی جانب سے موصول ہونے والی پُرخلوص مبارکباد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’وزیراعظم بلیندر شاہ، آپ کی پُرخلوص مبارکباد پر شکریہ۔ ہم اپنے دونوں ممالک کے عوام کی باہمی خوش حالی اور فلاح و بہبود کے لیے بھارت اور نیپال کے درمیان کثیر جہتی اور صدیوں پر محیط تہذیبی رشتوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔‘‘

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے نیپال کے جناب ربی لامیچھانے جی کی جانب سے موصول ہونے والی پُرخلوص نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

’’ربی لامیچھانے جی، آپ کی پُرخلوص نیک تمناؤں پر شکریہ۔ ہم بھارت اور نیپال کے درمیان دوستی کے گہرے رشتوں کو باہمی ترقی اور خوش حالی کے لیے مزید مستحکم بنانے کے عزم پر قائم ہیں۔‘‘

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-2168