پی ایم انڈیا

نئی دہلی۔27؍اکتوبر۔اپنی پہلی مدت کار میں قائم کی گئی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں وکشمیر کے ضلع راجوری میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی برّی فوج کے جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔ وزیراعظم کے ذریعے جموں وکشمیر میں فوجی ٹکریوں کے ساتھ مبارک تیوہار منانے کا یہ تیسرا موقع ہے۔
وزیراعظم نے راجوری میں واقع ’ہال آف فیم‘ کاملاحظہ کیا اور ان بہادر سپاہیوں اور شہریوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے راجوری اور پونچھ سیکٹر کے تحفظ کیلئے اپنی جانیں قربان کردی تھیں۔ انہوں نے ’ہال آف فیم‘ کو پراکرم بھومی ، پریرنا بھومی، پون بھومی قرار دیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے بھارتی فضائیہ کے فضائی سورماؤں سے ملاقات کرنے کی غرض سے پٹھان کوٹ ایئر بیس کا بھی معائنہ کیا۔
سپاہیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر کس وناکس اپنے کنبے کے ساتھ دیوالی کا تیوہار منانے کیلئے طول وعرض کا سفر کرتا ہے اور اسی طریقے سے وزیراعظم نے بھی اپنے کنبے کے ساتھ جو مسلح دستوں کے بہادر جوانوں پر مشتمل ہے، تیوہار منانے کیلئے سفر کیا ہے۔
وزیراعظم نے 27 اکتوبر 1947 کو مسلح دستوں کے ذریعے پیش کی گئی عظیم قربانی کا ذکر کیا ، انہوں نے کہا کہ اسےپیدل فوج کے دن کے طور پر بھی منایا جاتا ہے۔ بھارتی دفاعی دستوں کی شجاعت کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے مرکزی حکومت کیلئے یہ چیز ممکن بنائی ہے کہ وہ ایسے فیصلے لے سکے جنہیں اب تک ناممکن خیال کیاجاتا تھا۔ انہوں نے قومی سلامتی کو یقینی بنانے میں افواج کی جرأت اور ہمت کو نمایاں کرکے پیش کیا۔ انہوں نے ان کی زبردست خدمات کے لئے ملک کی عوام کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کے تعاون کے تئیں خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے حکومت نے راجدھانی میں قومی وار میموریل قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی وار میموریل دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ یہاں آتے ہیں جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شہری فوجی دستوں کے تعاون کو کس قدر احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
وزیراعظم نے حکومت کی جانب سے بھارتی دفاعی دستوں کو مستحکم بنانے اور ان کی جدید کاری کیلئے کیے جارہے اقدامات کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سپاہیوں کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات کرنے کیلئے عہد بند ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
U-4797
Like he has done during previous Diwalis, PM @narendramodi celebrated this festival with soldiers protecting India.
— PMO India (@PMOIndia) October 27, 2019
He went to Rajouri in Jammu and Kashmir, where he interacted with soldiers and exchanged sweets.
Here are some pictures. #Diwali pic.twitter.com/AfaNOhfMr1
A memorable moment from the #Diwali celebrations in Rajouri... pic.twitter.com/rsOJiq5XLq
— PMO India (@PMOIndia) October 27, 2019
Celebrated #Diwali with the brave soldiers of the Indian Army in Rajouri, Jammu and Kashmir.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 27, 2019
It is always a matter of great joy to be able to interact with these courageous personnel. pic.twitter.com/e9th01wwiy
While interacting with our soldiers, I thanked them on behalf of the people of India for their monumental service. Their vigilance and valour keeps our nation safe!
— Narendra Modi (@narendramodi) October 27, 2019
I also spoke about the major steps our Government is taking for the welfare of soldiers. pic.twitter.com/wG4yPn43Tg
Anecdotes about the courage of our soldiers are widely shared but do you also know about the stupendous efforts of our armed forces during natural disasters? Their swift action saves many lives and prevents public property from being destroyed. pic.twitter.com/yKRm6dMUwI
— Narendra Modi (@narendramodi) October 27, 2019