پی ایم انڈیا
نئیدہلی۔30؍مارچ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے اندر تیار کئے گئے کرایوجینک اسٹیج کے ساتھ جی ایس ایل وی- ایف08 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے جانے پر اسرو کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ <br><br>
وزیراعظم نے کہا ’’ملک کے اندر تیار کئے گئے کرایوجینک اسٹیج کے ساتھ جی ایس ایل وی – ایف 08 کو کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیجے جانے پر اسرو اور دیگر متعلقین کو مبارکباد۔
مواصلاتی مصنوعی سیارہ جی ایس اے ٹی – 6 اے موبائل ایپلی کیشنز کیلئے نئے امکانات فراہم کرائیگا۔ ملک کو نئی اونچائیوں پر اور زیادہ روشن مستقبل کی طرف لے جانے کیلئے اسرو پر ہمیں فخر ہے۔‘‘ <br><br>
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ۔ع ن۔
30-03-2018
U-1817
Congratulations to @isro and other stakeholders on the successful launch of GSLV-F08 with indigenous cryogenic stage.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 29, 2018
GSAT-6A, a communication satellite, will provide new possibilities for mobile applications. Proud of @isro for taking the nation towards new heights and a brighter future.
— Narendra Modi (@narendramodi) March 29, 2018