Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے حیدرآباد میں آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جناب این چندرابابو نائیڈواور اُن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی


وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نےآج آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ جناب این چندرا بابونائیڈو اور اُن کے اہلِ خانہ سے حیدرآباد میں واقع اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ جناب چندرابابو نائیڈو اور اُن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کرنا اور مختلف موضوعات و امور پر تبادلۂ خیال کرنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ایکس پر لکھا:

‘‘حیدرآباد میں، آندھرا پردیش کے وزیرِ اعلیٰ جناب چندرابابو نائیڈو گارو کی رہائش گاہ پر گیا اور اُن سے اور اُن کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔ اُن سے ملنا اور مختلف موضوعات پر خیالات کا تبادلہ کرنا ہمیشہ خوشگوار ہوتا ہے۔

@ncbn”

****

ش ح۔ ک ا۔ ش ب ن

U.NO.6888