Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے دولت مشترکہ کھیل- 2026  میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کی میزبانی کی

وزیراعظم نے دولت مشترکہ کھیل- 2026  میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کی میزبانی کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج 7- لوک کلیان مارگ میں دولت مشترکہ کھیلوں-2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمغے جیتنے والے  ہندوستان کے کھلاڑیوں کی میزبانی کی۔ جناب مودی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور کھیلوں کے دوران ان کے تجربات کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کامیابیاں پورے ملک کے لیے بے حد فخر کا باعث ہیں اور ان کی کامیابیاں بہت سے نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب ہونے کی ترغیب دیں گی۔

جناب مودی نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا:

‘‘دولت مشترکہ کھیلوں 2026 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اپنے تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کی 7- لوک کلیان مارگ پر میزبانی کرکے مجھے بے حد خوشی ہوئی۔ ان سے کھیلوں کے دوران پیش آنے والے تجربات کے بارے میں جانا۔

ان میں سے ہر ایک نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ان کی کامیابی بہت سے نوجوانوں کو کھیلوں میں آگے بڑھنے کی ترغیب دے گی۔’’

 

 

***

 

ش ح -ظ ا- ش ب ن

UNO. 1695