پی ایم انڈیا
نئی دہلی،02۔نومبر ۔وزیراعظم نریندر مودی نے اتر پردیش کے شہر رائے بریلی میں واقع این ٹی پی سی پلانٹ میں ہوئے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ جناب نریندرمودی نے اپنے پیغام تاسف میں کہا :’’ مجھے رائے بریلی کے این ٹی پی سی پلانٹ میں ہوئے حادثے سے بہت دکھ پہنچا ہے۔ میری تمام تر ہمدردیاں اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کے جلد شفایات ہونے کے لئے دعاگوہوں ۔ِصورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے اور افسران حالات کو معمول پر لانے کو یقینی بنانے کے کوششیں کررہے ہیں۔
*****
م ن ۔س ش۔ رم
U-5479
Deeply pained by the accident at the NTPC plant in Raebareli. My thoughts are with the bereaved families. May the injured recover quickly. The situation is being closely monitored & officials are ensuring normalcy is restored: PM @narendramodi
— PMO India (@PMOIndia) November 1, 2017