Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے ریڈیوکے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی


نئی دہلی،13 ؍فروری؍وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ان سبھی لوگوں کو مبارکباد دی ہے، جو ریڈیوکی دنیا سے جڑے ہوئے ہیں، جن میں اس صنعت میں کام کرنے والے لوگ اور سامعین بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریڈیو عالمی دن کے موقع پر میں ریڈیو کی دنیا سے جڑے سبھی لوگوں کو پُرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ میڈیم سیکھنے سکھانے، دریافت کرنے، تفریح مہیا کرانے اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کا مرکز بنا رہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریڈیو ہم کوایک دوسرے کے قریب لاتاہے اور میں نے اس کا لگاتار تجربہ من کی بات میں محسوس کیا ہے۔ اس  لنک  https://www.narendramodi.in/mann-ki-baatپر آپ اب تک نشرہونے والے من کی بات کے سبھی پروگرام سن سکتے ہیں۔

************

) م ن ۔ ح ا ۔ ک ا (

U- 863