پی ایم انڈیا
نئی دہلی،13 ؍فروری؍وزیراعظم جناب نریندرمودی نے ریڈیو کے عالمی دن کے موقع پر ان سبھی لوگوں کو مبارکباد دی ہے، جو ریڈیوکی دنیا سے جڑے ہوئے ہیں، جن میں اس صنعت میں کام کرنے والے لوگ اور سامعین بھی شامل ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریڈیو عالمی دن کے موقع پر میں ریڈیو کی دنیا سے جڑے سبھی لوگوں کو پُرخلوص مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ میڈیم سیکھنے سکھانے، دریافت کرنے، تفریح مہیا کرانے اور ایک ساتھ آگے بڑھنے کا مرکز بنا رہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریڈیو ہم کوایک دوسرے کے قریب لاتاہے اور میں نے اس کا لگاتار تجربہ من کی بات میں محسوس کیا ہے۔ اس لنک https://www.narendramodi.in/mann-ki-baatپر آپ اب تک نشرہونے والے من کی بات کے سبھی پروگرام سن سکتے ہیں۔
************
) م ن ۔ ح ا ۔ ک ا (
U- 863
On #WorldRadioDay, I convey my greetings to all those associated with the world of radio, which includes those working in the industry and the listeners. May this medium always remain a focal point of learning, discovering, entertaining and growing together.
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2018
The radio brings us closer and I am continuously experiencing this through #MannKiBaat. Here is where you can hear all the episodes. https://t.co/FT9rjXtMni #WorldRadioDay
— Narendra Modi (@narendramodi) February 13, 2018