Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے سری لنکا کے صدر اور وزیر اعظم سے بات کی، دہشت گردانہ حملوں میں ہوئی ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا


 

نئی دہلی،21  اپریل         وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سری لنکا کے ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک  کے صدر اور وزیراعظم سے  ٹیلیفون پر بات کی اور تمام ہندوستانیوں کی جانب  سے سری لنکا میں دہشت گردوں کے حملوں میں ایک سو پچاس معصوم افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار  کیا۔

وزیراعظم  مودی نے مذہبی مقامات سمیت مختلف مقامات پر مذہبی تہوار کے دوران  سلسلے وار دہشت گردانہ حملوں کی سخت مذمت کی ۔ ان حملوں کو منصوبہ بند بربریت سے تعبیر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان حملوں کو پورے  خطے اور پوری دنیا میں دہشت گردی کی جانب سے پوری انسانیت کو درپیش سنگین چیلنج قرار دیا۔

وزیراعظم نے سری لنکا کو دہشت گردی سے درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے  کے لیے ہر ممکن امداد دینے کی  پیش کش کی ۔

انہوں نے زخمیوں کی جلد از جلد بحالی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کے علاج کیلئے تمام ضروری امداد کی پیشکش کی۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

 (م ن ۔ رض۔  را(

U-1928