Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے سی آر ای ڈ ی اے آئی یوتھ کان 2019سے خطاب کیا


 

نئیدہلی14فروری۔وزیراعظم جناب  نریندر مودی   نے آج   نئی دلی  کے تالکٹورہ اسٹیڈیم  میں، سی آر ای ڈی اے آئی  یوتھ کان 2019 سے خطاب کیا ۔

 

          وزیر اعظم نے اپنی تقریر میں  کہا  کہ ہر بے گھرکو  2022 تک    گھر  کی فراہمی  کو   یقینی بنانے کے لئے تیزی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔پردھان  منتری آواس یوجنا کے تحت  1.5 کروڑ مکان تعمیر کئے جاچکے ہیں ۔جن میں سے 15 لاکھ مکانات صرف شہری غریبوں کے لئے تعمیر کئے گئے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ موجود ہ مرکزی سرکار کے تحت   اس پورے عمل میں  مکمل شفافیت موجود  ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ جب کوئی سرکار  نیک نیتی  کے ساتھ  پالیسیاں   بناتی ہے تو بدعنوانیاں ختم ہوجاتی ہیں اور نتائج بہتر برآمد  ہوتے  ہیں۔  

          وزیراعظم موصوف نے اپنی تقریر میں آگے کہا کہ   رئیل اسٹیٹ    ریگولیٹری اتھارٹی   (آر ای آر اے ) نے   خریداروں اور  ریئل اسٹیٹ ڈیولپر کے درمیان اعتمادکو مستحکم کیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ آر ای آر اے   کا اعلان 28 ریاستوں میں  کیا جاچکا ہے اور    35  ہزار سے زائد ریئل اسٹیٹ  پروجیکٹس  اور 27  ہزارریئل اسٹیٹ ایجنٹس کا  آر ای آر اے کے تحت  اندراج کیا جاچکا ہے اور لاکھوں کی تعداد میں فلیٹ تعمیر کئے جارہے ہیں۔

گزشتہ ساڑھے  چار برسوں کے دوران   ایز آف ڈوئنگ بزنس کی درجہ بندی میں  ملک کی ایک لمبی جست کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ  سرکار  ہندوستان میں  ایزآف ڈوئنگ بزنس کو یقینی بنانے کے تئیں عہد بستہ ہے اور اس سلسلے میں   تعمیراتی پرمٹوں سمیت   تما م سرکاری منظوریاں   انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ جاری کی جارہی ہیں۔ 

جناب نریند رمودی نے    صنعتی تعمیرات اور مکان کے خریداروں کے فائدے کے لئے مرکزی سرکار کے ذریعہ کی جانے والی   اصلاحات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ    سرکار نے مختلف  تعمیراتی اشیا کی جی ایس ٹی شرحوں میں زبردست کمی کردی ہے ۔   علاوہ ازیں  حالیہ بجٹ میں درمیانہ درجے کے لئے  انکم ٹیکس  کے  فوائد    کی بھی تجویز کی گئی ہے اور ان تمام اقدامات کا مجموعی نتیجہ   مکان سازی کے شعبے اور مکانوں کے خریداروں کو فائدہ پہنچائے گا۔

وزیر اعظم   نے  ملک کے ہرشہری کے لئے اپنے مکان کے خواب   کی عملی تعبیر کے لئے  سی آر ای ڈی اے آئی   کی  خدمات اور کوششوں   کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ  یہ یوتھ کان ایک ایسے وقت  میں منعقد کی گئی ہے ،  جب   نیو انڈیا کی چہرہ کاری کی جارہی ہے  اور نئے ہندوستان  کے   لئے منشور سازی میں  ہمارے نوجوانوں  کو اہم کردار ادا کرنا ہے ۔

 

 

بعد ازاںوزیر اعظم نے تالکٹورہ اسٹیڈیم  سی آر ای ڈی اے آئی  کی جانب سے  اہتمام کی جانے والی ایک نمائش بھی دیکھی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔س ش ۔رم

U-977