پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج لوک مانیہ تلک کے یوم پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی ایک عظیم شخصیت کے طور پر لوک مانیہ تلک نے قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کیا اور نسل در نسل لوگوں کو عوامی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ثقافت کو فروغ دینے اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط کرنے کے لیے ان کی کوششیں بھی اتنی ہی متاثر کن تھیں۔ جناب مودی نے کہا کہ ان کی تحریروں نے لوگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا اور فخر و خودداری کے جذبے کو تقویت بخشی۔
ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں وزیراعظم نے کہا:
“لوک مانیہ تلک کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ وہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی ایک عظیم شخصیت تھے، جنہوں نے قوم پرستی کے جذبے کو بیدار کیا اور نسلوں کو عوامی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دی۔ ہماری ثقافت کو فروغ دینے اور بھائی چارے کے جذبے کو مضبوط بنانے کے لیے ان کی کوششیں بھی بے حد متاثر کن تھیں۔ ان کی تحریروں نے لوگوں میں نیا اعتماد پیدا کیا اور فخر و خودداری کے جذبے کو مزید تقویت دی۔“
Tributes to Lokmanya Tilak on his birth anniversary. A towering figure of India’s freedom struggle, he awakened the spirit of nationalism and inspired generations to dedicate themselves to the service of people. Equally inspiring were his efforts to make our culture popular and…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 23, 2026
*****
UR-416
م ش ح-ظ الف-ع د