Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد صالح کو ٹیلی فون کرکے مبارک باد دی


نئی دہلی،08 ؍اپریل،وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ہزایکسیلنسی جناب ابراہیم محمد صالح ، جمہوریہ مالدیپ کے صدر کو آج مالدیپ کی ڈیموکریٹک پارٹی (ایم ڈی پی ) کی حالیہ پارلیمانی انتخاب میں کامیابی پر مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے نوٹ کیا کہ ایم ڈی پی کی یہ اہم کامیابی اس کےلیڈروں کی اُن پالیسیوں اور کوششوں کی تصدیق ہے جو انہوں نے مالدیپ کے عوام کے لئے پوری لگن کے ساتھ اپنا ئی ہیں اور اس سلسلے میں کام کیا ہے۔ انہوں نے انتخابات کی کامیاب تکمیل کا خیر مقدم کیا جس نے مالدیپ میں جمہوریت کو مضبوط کیا اور جمہوری اداروں کو استحکام بخشا۔
وزیراعظم نے ’پڑوسی پہلے‘ کی اپنی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے مالدیپ کے ساتھ قریبی تعلقات برقرار رکھنے اور ہماری شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے نیز مالدیپ کی سماجی ، اقتصادی ترقی کی ضرورتوں میں اس کی مدد کرنے کے ہندوستان کے پختہ عہد کو دہرایا۔

وزیراعظم نے سابق صدر محمد نشید سے بھی بات کی اور انہیں شاندار انتخابی کامیابی پر مبارک باد دی۔ وزیراعظم نے مالدیپ میں جمہوریت کی جڑوں کو اور گہرا کرنے کے لئے جمہوریت سے محبت کرنے والی تمام قوتوں کی شرکت کی تعریف کی اور اس مقصد کے لئے ہندوستان کی مسلسل امداد کی پیش کش کی۔

U-1791