Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم نے وارانسی میں ایک زیر تعمیر فلائی اوور کے  زمیں دوز ہوجانے کے حادثے میں  ہونے والے جانی نقصان پر اظہار تاسف کیا


نئیدہلی،16مئی ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  وارانسی میں ایک زیر تعمیر فلائی اوور  کے زمیں دوز ہوجانے کے حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔وزیر اعظم نے اپنے پیغام تاسف میں کہا :                        ’’وارانسی میں ایک زیر تعمیر فلائی اوور کے زمیں دوز ہوجانے کے حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر سخت افسوس ہوا ہے  اور اس حادثے  کے زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کے لئے دعاگو ہوں ۔ میں نے اس سلسلے میں متعلقہ افسران سے گفتگو کرکے انہیں متاثرہ افراد کو  تمام ممکنہ امداد فراہم کرنے کی ہدایت  دی ہے ۔

 میں  نے وارانسی میں  زیر تعمیر فلائی اوور کے  زمیں دوز ہوجانے کے حادثے کے  پیداشدہ حالات  پر اترپردیش کے وزیر اعلیٰ  یوگی آدتیہ ناتھ جی سے بات کی ہے  ۔اترپردیش کی سرکار  متاثرہ علاقے کی صورتحال پر نزدیکی سے نظر رکھے ہوئے ہے اور  متاثرہ افراد  کی ہر ممکن امداد کے لئے کام کررہی ہے ۔‘‘

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-2584