پی ایم انڈیا

نئیدہلی۔30؍مارچ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نیروبی، کینیا میں شری کچھی لیوا پٹیل سماج کی سلور جوبلی تقریبات سے خطاب کیا۔
اپنے خطاب میں وزیراعظم نے مختلف فلاح وبہبود کے کاموں اور شمالی افریقہ کی ترقی میں کچھی لیوا پٹیل سماج کی خدمات کی ستائش کی ۔ انہوں نے کینیا کی تحریک آزادی میں ہندوستانیوں کے رول کو بھی یاد کیا۔
وزیراعظم نے ہر طرح کی ترقی میں کچھی سماج کی خدمات اور خصوصی طور پر کچھ میں 2001 کے زلزلے کے بعد تعمیر نو اور بازآبادکاری میں کچھی سماج کے رول کیلئے ان کی ستائش کی۔ انہوں نے’’کچھ ، جس کو ایک زمانے میں ایک ویران علاقہ سمجھا جاتا تھا ، اب ایک اہم سیاحتی مقام بن گیا ہے۔ ‘‘وزیراعظم نے کچھ خطے کے دور دراز علاقے میں نرمدا کا پانی پہنچانے میں اپنی حکومت کے اس دور کی کوششوں کا ذکر کیا جب وہ گجرات کے وزیراعلیٰ تھے۔
وزیراعظم نے خطے میں ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں مرکز اور ریاستی حکومت کی ڈبل انجن طاقت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ’’گزشتہ چند برسوں میں اس خطے کو ہزاروں کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری حاصل ہوئی ہے۔ ‘‘ انہوں نے کچھ اور جام نگر کے درمیان گجرات میں مجوزہ رورو سروس کے بارے میں بھی حاضرین کو مطلع کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان اور افریقی ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہندوستان میں حال ہی میں ہند۔ افریقہ سربراہ کانفرنس اور افریقی ڈیولپمنٹ بینک کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں صدر جمہوریہ ہند ، نائب صدر اور ہندوستان کے وزیراعظم کے طور پر وہ خود ، 20 سے زیادہ مواقع پر مختلف افریقی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں۔
اپنے خطاب کے دوران وزیراعظم نے ہندوستان کی ثقافتی اور روحانی روایتوں کو محسوس کرنے کیلئے جنوری 2019 میں کنبھ میلے کے موقع پر حاضرین میں سے لوگوں اور خصوصی طور پر ایسے لوگوں کو ہندوستان آنے کی دعوت دی جو ہندوستان کبھی نہیں آئے ہیں۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے شری کچھی لیوا پٹیل سماج کی نیروبی۔ ویسٹ کمپلیکس کی سلور جوبلی تقریبات کے موقع پر حاضرین کو مبارکباد پیش کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ا گ۔ع ن۔
30-03-2018
U-1818
Happy to have addressed the Silver Jubilee Celebrations of the Shree Cutchi Leva Patel Samaj, Nairobi, via video conferencing. Spoke about the accomplishments of the Indian diaspora and the bond between India and Kenya. https://t.co/7QEawRyS1K
— Narendra Modi (@narendramodi) March 30, 2018