پی ایم انڈیا
نئی دہلی،28؍ستمبر، وزیراعظم جناب نریندر مودی کمانڈروں کی مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آج صبح جودھپور پہنچے۔ انہوں نے جودھپور میں ایئرفورس اسٹیشن پر تینوں افواج کے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
وزیراعظم نے کونارک جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ویزیٹرس بک میں وزیراعظم نے لکھا ہے کہ ملک مسلح افواج پر فخر کرتا ہے جو مادر وطن کا تحفظ کرنے کے لئے پوری طرح عہد بستہ اور وقف ہیں۔ انہوں نے ان بہادر شہیدوں کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے عظیم قربانی پیش کیں اور وہ آئندہ نسلوں کے لئے تحریک کی علامت ہیں۔
کونارک اسٹیڈیم میں وزیراعظم نے پراکرم پرو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی ایک نمائش کو بھی دیکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(م ن-وا- ق ر)
U-5048
Today in Jodhpur, I attended the Combined Commanders’ Conference.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2018
Also inaugurated the Parakram Parv, through which we express gratitude to our armed forces for their invaluable contribution to our nation. pic.twitter.com/CAs3fIbVLd
At Jodhpur's Konark War Memorial, paid homage to the brave soldiers who protect our nation.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2018
India will always be grateful to our armed forces. pic.twitter.com/6SqjChxFLJ