پی ایم انڈیا
وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج یوگیہ کارتا میں واقع یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل تاریخی پرمبانن مندر کمپلیکس کا دورہ کیا۔خصوصی خیرسگالی کے اظہار کے طور پر انڈونیشیا کے صدر جناب پرابوو سوبیانتو بھی وزیراعظم کے ہمراہ مندر کے دورے میں شریک ہوئے۔ دونوں رہنماؤں نے مندر کے احاطے میں ہندوستان کے آثارقدیمہ (اے ایس آئی) کی جانب سے تحفظ اور بحالی کے منصوبے کے باضابطہ آغاز کے موقع پرایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی۔
نویں صدی میں تعمیر کردہ پرمبانن مندر کمپلیکس انڈونیشیا کا سب سے بڑا مندر احاطہ ہے، جو بھگوان برہما، بھگوان وشنو اور بھگوان شیو کے نام سے منسوب ہے۔ یہ مندر کمپلیکس ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان مشترکہ تہذیبی، ثقافتی اور تاریخی ورثے کی ایک لازوال علامت کی حیثیت رکھتا ہے۔
اس مندر کمپلیکس کے تحفظ اور بحالی کا منصوبہ دونوں رہنماؤں کے درمیان 2025 میں صدر پرابوو کے سرکاری دورۂ ہند کے دوران طے پانے والی مفاہمت کے نتیجے میں شروع کیا گیا، جس میں پرمبانن مندر کمپلیکس کی تزئین کاری کے لیے ہندوستان کی معاونت کے امکانات پر اتفاق کیا گیا تھا۔
جنوب مشرقی ایشیا میں یونیسکو کے کئی عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات کے تحفظ، بحالی اور مرمت کے معاملےمیں ہندوستان کا ریکارڈ نہایت کامیاب رہا ہے۔ اے ایس آئی اس سے قبل انڈونیشیا کے بوروبودور مندر کمپلیکس کی جامع دستاویز بندی کا کام بھی انجام دے چکا ہے۔پرمبانن مندر کمپلیکس کی تزئین کاری اور بحالی میں ہندوستان کا تعاون مشترکہ تہذیبی ورثے کے تحفظ میں اس کے اٹوٹ عزم کا واضح مظہر ہے۔
*****
ش ح۔ م ش ۔ ص ج
U. No-9702
इंडोनेशिया के प्रम्बानन मंदिर में ॐ नमः शिवाय! pic.twitter.com/AuHupT2vSO
— Narendra Modi (@narendramodi) July 8, 2026
The magnificent Prambanan Temple stands as a timeless symbol of our cultural and spiritual links. Preserving such heritage is about safeguarding the traditions that continue to inspire generations.
— Narendra Modi (@narendramodi) July 8, 2026
India is privileged to partner with Indonesia in this important endeavour. As… pic.twitter.com/m6MCfWKh8n
President Prabowo Subianto and I inaugurated the UNESCO World Heritage Prambanan Temple Compound Restoration and Conservation Project. This initiative is a shining example of the enduring civilisational bonds between India and Indonesia, rooted in a shared heritage that has… pic.twitter.com/Fy8FoBvJ8X
— Narendra Modi (@narendramodi) July 8, 2026