پی ایم انڈیا
آج میں تین ممالک – اردن کی ہاشمی سلطنت، فیڈرل جمہوری جمہوریہ ایتھوپیا اور سلطنت عمان کے تین ملکوں کے دورے کا آغاز کررہا ہوں، یہ تینوں ایسے ممالک ہیں جن کے ساتھ ہندوستان کے قدیم تہذیبی اور وسیع عصری دو طرفہ تعلقات بھی ہیں۔
سب سے پہلے میں شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کی دعوت پر اردن کا دورہ کروں گا۔ اس تاریخی دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران میں عزت مآب شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین، اردن کے وزیر اعظم جناب جعفر حسن کے ساتھ تفصیلی بات چیت کروں گا، اور شاہی ولی عہد عزت مآب شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم کے ساتھ بھی ملاقات کی امید ہے۔ اردن میں، میں متحرک ہندوستانی برادری سے بھی ملاقات کروں گا جنہوں نے ہندوستان-اردن تعلقات میں اہم تعاون دیا ہے۔
عمان سے ایتھوپیا کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد علی کی دعوت پر میں اپنا پہلا دورہ فیڈرل ڈیموکریٹک ریپبلک آف ایتھوپیا کروں گا۔ ادیس ابابا افریقی یونین کا صدر دفتر بھی ہے۔ 2023 میں، ہندوستان کی جی-20 صدارت کے دوران افریقی یونین کوجی-20 کا مستقل رکن بنایا گیا تھا۔ ادیس ابابا میں، میں عزت مآب ڈاکٹر ابی احمد علی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کروں گا، اور وہاں مقیم ہندوستانی تارکین وطن سے ملنے کا موقع بھی ملے گا۔ مجھے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا، جہاں میں ‘‘جمہوریت کی ماں’’ کے طور پر ہندوستان کے سفر اور ہندوستان-ایتھوپیا کی شراکت داری گلوبل ساؤتھ میں جو قدر لا سکتی ہے اس کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا بے تابی سے منتظر ہوں۔
اپنے سفر کے آخری مرحلے میں، میں سلطنت عمان کا دورہ کروں گا۔ میرے دورے سے ہندوستان اور عمان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70 سال مکمل ہوں گے۔ مسقط میں، میں عمان کے سلطان کے ساتھ اپنی بات چیت کا منتظر ہوں، ہماری اسٹریٹجک شراکت داری کے ساتھ ساتھ ہمارے مضبوط تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے میں، میں عمان میں ہندوستانی تارکین وطن کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کروں گا، جنہوں نے ملک کی ترقی اور ہماری شراکت داری کو بڑھانے میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔
*******
ش ح- ظ –ج
UR– No. 3149