Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیر اعظم نے ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا ،  کار بم دھماکہ کے متاثرین سے ملاقات کی

وزیر اعظم نے ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا ،  کار بم دھماکہ کے متاثرین سے ملاقات کی


وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حالیہ کار بم دھماکہ میں زخمی ہونے والوں سے ملنے کے لیے آج دہلی کے ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا ۔ انہوں نے متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کی ، ان کے علاج کے بارے میں دریافت کیا ، اور ان کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے  دعائیں کیں ۔

وزیر اعظم نےاس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بم دھماکہ کی سازش میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب  نریندرمودی نے کہا:

‘‘ایل این جے پی اسپتال گیا اوردہلی میں  حالیہ کار بم دھماکہ کے دوران زخمی ہونے والوں  کی مزاج پرسی کی ۔سب کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں ۔

بم دھماکہ کی سازش میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا! ’’

****

ش ح۔ م ش ع ۔ م ذ

(U N.1144)