Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کا دورہ بہار کل


نئی دہلی،13؍اکتوبر،وزیراعظم جناب نریندر مودی 14 اکتوبر 2017 کو بہار کا دورہ کریں گے۔

وزیراعظم پٹنہ یونیورسٹی کی صدی تقریبات سے خطاب کریں گے۔

 مکامہ  میں وزیراعظم نمامی گنگے پروگرام کے تحت سیوریج سے متعلق چار پروجیکٹوں اور قومی شاہراہوں کے 4 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں کیلئے مختص بجٹ 3700 کروڑ روپے سے زیادہ کا ہوگا۔ وہ ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔

سیوریج سے متعلق 4 پروجیکٹوں میں بیؤر میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ، بیؤر میں ہی سیور نیٹ ورک کے ساتھ سیوریج سسٹم، کرمالی چک میں سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور سیدپور میں ایس ٹی پی اور سیور نیٹ ورک شامل ہے۔ یہ پروجیکٹ مل کر 120 ایم ایل ڈی کی نئی ایس ٹی پی کیپسٹی پیدا کریں گے اور بیؤر کے موجودہ 20 ایم ایل ڈی کو  اپ گریڈ کریں گے۔

جن 4 قومی شاہراہوں سے متعلق پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا ان میں شامل ہیں:

  • قومی شاہراہ نمبر 31 کے اونتا-سمریا سیکشن کو 4 لین میں تبدیل کرنا اور 6 لین والے گنگا سیتو کی تعمیر۔
  • قومی شاہراہ نمبر 31 کے بختیار پور- مکامہ سیکشن کو 4 لین میں تبدیل کرنا۔
  • قومی شاہراہ نمبر 107 کے مہیش کھونٹ- سہرسہ- پورنیہ سیکشن کو  2 لین کا بنانا۔
  • قومی شاہراہ نمبر 82 کے بہار شریف- بربیگھا- مکامہ سیکشن کو 2 لین کا بنانا۔

 

U-5156