پی ایم انڈیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ماہے کے شہر وکٹوریہ میں ماریشس کے وزیر اعظم عزت مآب ڈاکٹر نوین چندر رام غلام سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات سیشلز کے گولڈن جوبلی قومی دن کی تقریبات کے موقع پر ہوئی۔ نومبر 2024 میں منصب سنبھالنے کے بعد سے وزیر اعظم رام غلام کے ساتھ وزیر اعظم مودی کی یہ چوتھی ملاقات تھی۔
دونوں رہنماؤں نے بھارت اور ماریشس کے درمیان جاری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی اقتصادی پیکیج کے نفاذ میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعظم مودی نے ماریشس کی ترقی اور پیش رفت کے لیے بھارت کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ جاری دو طرفہ منصوبے ماریشس کے صحت، رابطہ کاری، پائیدار ترقی اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں اہم کردار ادا کریں گے۔
دونوں وزرائے اعظم نے بھارت کے وژن “مہا ساگر” اور “پڑوسی پہلے” پالیسی کے تحت بھارت-ماریشس بہتر اسٹریٹجک شراکت داری کی اہمیت اور گلوبل ساؤتھ کے لیے اپنے مشترکہ عزم پر اتفاق کیا۔
رہنماؤں نے باہمی ترقی اور بحرِ ہند کے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
U: 9275
PM @narendramodi met PM @Ramgoolam_Dr of Mauritius and reviewed the progress in the India-Mauritius Enhanced Strategic Partnership.
— PMO India (@PMOIndia) June 28, 2026
The leaders discussed cooperation in skilling, defence, energy, cyber security, capacity building and other areas, while also taking stock of the… pic.twitter.com/rYF23wgsYW
Had an excellent meeting with Dr. Navinchandra Ramgoolam, the Prime Minister of Mauritius. We met at the start of the year during the AI Summit and now we have the chance to meet in Seychelles.
— Narendra Modi (@narendramodi) June 28, 2026
We discussed ways to strengthen the India-Mauritius partnership. The progress being… pic.twitter.com/OGcYtc6prV