Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کل دادر اور نگرحویلی کا دورہ کریں گے


 

نئی دہلی،18 ؍جنوری،وزیراعظم جناب نریندر مودی   کل 19 جنوری  2019 کو  دادر اور نگر حویلی کے دارالحکومت سلواسا کا دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران وہ  دادر اور نگر حویلی کے سائلی میں  میڈیکل کالج  کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وزیراعظم مودی دمن اور دیو ، اور  دادر اور نگر حویلی میں  کئی ترقیاتی پروجیکٹوں  کے افتتاح کے لئے  ایک تختی کی نقاب کشائی کریں گے۔

وہ  دادر اور نگر حویلی میں  ایم-آروگیہ ایپ  کا آغاز کریں گے اور  ڈیجیٹل طریقے سے  گھر گھر  ٹھوس کچرے  کو یکجا کرنے ، اس کو الگ الگ کرنے اور پروسیسنگ کرنے  کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیراعظم مرکز کے زیر انتظام علاقے کے لئے  آئی ٹی پالیسی بھی جاری کریں گے۔

 وہ  فیض کنندگان کو پردھان منتری  جنگ آروگیہ یوجنا  کے سرٹیفکٹ اور  جنگلاتی حقوق کے سرٹیفکٹ بھی تقسیم کریں گے۔

سلواسا کے سائلی میں  میڈیکل کالج کے قیام سے  دادر اور نگر حویلی  اور دمن اور دیو  اور آسا پاس کے علاقوں میں  حفظان صحت کی سہولیات میں بہتری آئے گی ۔ اس سے  طلباء  خاص طور پر  مرکز کے زیر انتظام  دونوں علاقوں کے قبائلی اور دیہی علاقوں کے  طلباء کو فائدہ حاصل ہوگا۔ اس سے  ڈاکٹروں کی دستیابی میں اضافہ ہوگا اور  طلباء کے لئے طبی تعلیم کے مواقع بڑھیں گے۔ میڈیکل کالج اور  میڈیکل اور پیرا میڈیکل کالج  کے لئے ہاسٹل اور  رہائشی عمارتوں کی تعمیر کے لئے  210 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-وا- ق ر)

U-429