Search

پی ایم انڈیاپی ایم انڈیا

مزید دیکھیں

متن خودکار طور پر پی آئی بی سے حاصل ہوا ہے

وزیراعظم کل پائیدارترقی سے متعلق عالمی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کریں گے


نئی دہلی، 15؍فروری  /  وزیراعظم  جناب نریندر مودی کل راجدھانی میں وگیان بھون میں پائیدار ترقی سے متعلق عالمی چوٹی کانفرنس(ڈبلیو ایس ڈی ایس)  کے 2018 کے ایڈیشن کا افتتاح کریں گے۔ ڈبلیو ایس ڈی ایس ، دی انرجی اینڈ ریسورسیز انسٹی ٹیوٹ (ٹی ای آر آئی) کا ایک فلیگ شپ فورم ہے اور یہ  پائیدار ترقی ، توانائی  کے شعبوں اور ماحولیات کے شعبوں میں مفکرین ، عالمی لیڈروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر ایک ساتھ لانا چاہتی ہے۔

سربراہ کانفرنس بہت سی ممتاز شخصیتوں نیز ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن، صعنت و کامرس کے وزیر جناب سریش پربھو، وزیر مملکت برائے مکان اور شہری امور (آزادانہ چارج) جناب ہردیپ پوری، شہری ہوابازی کے وزیر مملکت جناب جینت سنہا کے ساتھ ساتھ اہم سیاسی اور کارپوریٹ سربراہوں کی میزبانی کرے گا۔

اس سال اس سربراہ کانفرنس کا موضوع ہے ‘‘ پارٹنر شپ فار اے ریزیلینٹ پلینیٹ’’ ڈبلیو ایس ڈی ایس 2018ایک ایکشن فریم ورکس تیار کرنا چاہتا ہے تاکہ آب  و ہوا میں تبدیلی کے پس منظر میں ترقی پذیر معیشتوں کو درپیش سب سے فوری چیلنجوں کوحل کیا جا سکے۔ سربراہ کانفرنس میں مختلف قسم کے معاملات پر تبادلۂ خیال ہوگا، جن میں  شہروں کو کچرے  کے ڈھیر سے پاک بنانے کیلئے کچرے کے مؤثر بندوبست کا میکنزم ، فضائی آلودگی سے مؤثر ڈھنگ سے نمٹنا، زمین کے انحطاط کا مقابلہ کرنا، وسائل بڑھانے کے اقدامات اور توانائی  کی کفایت شعاری وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صاف توانائی کی منتقلی کی سہولت پیدا کرنا اور آب و ہوا میں تبدیلی کو مؤثر ڈھنگ سے کم کرنے کیلئے مالی طریقۂ کار پیدا کرنا ہے۔ ڈبلیو ایس ڈی ایس 2018 میں گرینوویشن ایگزیبیشن میں پائیدار ترقی کے مقاصد کو پورا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی میں پیش رفت کو دکھایا جائے گا۔

سربراہ  کانفرنس میں پالیسی سازوں، محققین، تھنگ ٹینک سفارتکار اور دنیا بھر کے کارپوریٹس سمیت 2000 سے زیادہ وفود شرکت کریں گے۔ ممتاز بین الاقوامی مقررین  مکمل اجلاس میں زیادہ مؤثر ڈھنگ سے توانائی اور وسائل کا استعمال کرنے کیلئے طور طریقوں پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ زمین ، ہوا اور پانی پر اثرات کم کرنے سمیت مختلف امور پر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ڈبلیو ایس ڈی ایس 2018 میں کاربن مارکیٹس اور قیمت ، پائیدار ٹرانسپورٹ، رہائشی شہروں، شمسی توانائی اور ٹھنڈاکرنے والی ٹیکنالوجیوں سمیت پائیداری سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال ہوگا۔ ٹی ای آر آئی(ٹیری) اپنے فلیگ شپ فورم   ڈبلیو ایس ڈی ایس 2018 کے 2018 کے ایڈیشن کی میزبانی 15 سے 17 فروری کے دوران نئی دلی میں کر رہا ہے۔

***

( م ن ۔  ح ا  ۔ ک ا  )      ( 15 – 02 – 2018 )

U-No. 893