پی ایم انڈیا
نئی دہلی، 14 جنوری 2019، وزیراعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 15 جنوری 2019 کو کیرلہ میں کولم اور تیرو اننت پورم کا دورہ کریں گے۔
کولم میں وزیراعظم قومی شاہراہ نمبر 66 پر واقع کولم بائی پاس کا افتتاح کریں گے۔ یہ 13 کلومیٹر طویل دو لین والا بائی پاس ہے جس کی تعمیر پر 352 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔اس بائی پاس پر اشٹھا مڈی جھیل کے اوپر تین بڑے پُل ہیں جن کی کل لمبائی 1540 میٹر ہے۔اس پروجیکٹ سے الپوزہ اور تیرواننت پورم کے درمیان سفری وقت میں کمی آئے گی اور کولم شہر میں اس سے ٹریفک کی بھیڑ بھاڑ کم ہوگی
تیرو اننت پور میں وزیراعظم جناب نریندر مودی پدمنابھا سوامی مندر کے درشن بھی کریں گے۔ان کے ذریعہ مندر کے درشن کے لئے آنے والے لوگوں کے لئے چند سہولتوں کی تعمیر کی مناسبت سے ایک تختی کی نقاب کشائی کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
م ن۔م م ۔ن ا۔
(U- 312
I look forward to visiting Kerala tomorrow. I would be in Kollam and Thiruvananthapuram for various programmes.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 14, 2019
The Kollam bypass on NH-66 would be inaugurated. This project improve the traffic situation and enhance connectivity.
In Thiruvananthapuram I would visit the Sree Padmanabhaswamy Temple. A series of welfare measures for pilgrims would be inaugurated as well.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 14, 2019