پی ایم انڈیا
نئیدہلی۔25؍نومبر۔نیشنل سکیورٹی سکریٹریٹ (این ایس ایس) کے جاپان کےسکریٹری جنرل جناب شیگیرو کیتامورا نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے جناب کیتامورا کا ، بھارت کے ان کے پہلے دورے پر خیرمقدم کیا ۔ ان کا یہ دورہ ستمبر 2019 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد بھارت کا پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم نے خطے میں امن ، ترقی اور سلامتی کے لئے دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتی ہوئی دفاعی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کے ساتھ جناب کیتامورا کی بات چیت سے دوطرفہ تعاون کے اہم پہلو کو مستحکم بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔
وزیراعظم نے ، وزیراعظم ابے کے ساتھ اپنی گرمجوش دوستی کو یاد کیا اور ان کے لئے پیغام دیا کہ وہ اگلے مہینے بھارت جاپان سالانہ سمٹ کیلئے بھارت میں ان کا خیرمقدم کرنے متمنی ہیں۔
۔۔۔۔۔
U-5361